data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ آج صوبائی خزانے میں 218 ارب روپے موجود ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اپوزیشن کو ان سے شکایت ہو سکتی ہے کہ انہیں فنڈز نہیں دیے گئے، لیکن عوام خوش ہیں کیونکہ وسائل عوامی فلاح پر خرچ کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑے ہیں۔

اپوزیشن کا بائیکاٹ

دوسری جانب، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں ہوا، اس لیے ان کی موجودگی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر نے علی امین گنڈا پور کو طلب کیا ہے تاکہ معاملے کی وضاحت ہو سکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومتی اتحاد کے پاس اکثریت ہے تو ایسی عجلت میں یہ عمل متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟ انہوں نے اعلان کیا کہ اپوزیشن اس “غیر قانونی” عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا.انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان ک

یا۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی
  • وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، امن و امان پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے
  • اداروں میں تعاون کے بغیر نظام میں تبدیلی ممکن نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے، پنجاب کا احتسابی نظام متاثر
  • پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا
  • پی ٹی آئی ارکان کے استعفے، پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے غیر فعال
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
  •  عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے پھر وارنٹ جاری کر دئیے 
  • گورنرکامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا