پاکستان اور افغانستان میں جنگ کی خبریں سنیں، واپس آ کر دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ امریکا واپسی پر غور سے دیکھیں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔
ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے پیچیدہ عالمی تنازعات حل کیے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف کی حکمت عملی کے ذریعے روکا تھا جس سے لاکھوں جانیں بچانے میں مدد ملی۔
ٹرمپ نے گفتگو کے دوران نوبل انعام کا بھی حوالہ دیا ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ 2024 میں میرا کام نمایاں تھا، مگر 2025 میں بھی بہت سے بڑے عالمی اقدامات کیے، میرا مقصد انعام لینا نہیں بلکہ لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔
غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے اور مستقل جنگ بندی برقرار رہے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور انہوں نے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ