واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
دورہ واشنگٹن کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر معیشت کو سہارا دیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی،کرنسی میں کمی اور مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیش رفت ہے اور پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کا بانڈ اگلے سال متوقع ہے، یورو، ڈالر یا سکوک تمام آپشنز کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام آئندہ مالی سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا، پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے اور پی آئی اے کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہے، پی آئی اے کی نج کاری دو دہائیوں بعد پہلی بڑی فروخت ہو گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانچ گروپس نے پی آئی اے کی نج کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس میں ایئربلیو، لکی سیمنٹ، عارف حبیب، فوجی فرٹیلائزر سمیت دیگر شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے ئی ایم ایف پی ا ئی اے نے کہا کہ

پڑھیں:

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد  کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے  اہم ملاقات

واشنگٹن ڈی سی( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ  ملاقات کی ۔

یہ ملاقات امریکی دارالحکومت میں ان کے سرکاری دورے کے پہلے دن ہوئی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

قاہرہ میں دھماکہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف اور صومالیہ کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا
  • آئی ایم ایف سے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا، محمد اورنگزیب
  • آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط، پاکستان رواں ہفتہ معاہدہ کیلیے پُرامید
  • آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے لیے رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ ہو سکتا ہے، وزیر خزانہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پا گیا، وزیرِ خزانہ کا خیر مقدم
  • وزیر خزانہ کی ملاقاتیں‘ آئی ایف سی سے ریکوڈک منصوبے کی جلد تکمیل پر اتفاق 
  • واشنگٹن :محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی عہدیدار سے ملاقات
  •  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وفد  کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے  اہم ملاقات