data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینربردار جہازوں میں سے ایک ایم ایس سی مِکول پہلی بار ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر لنگر انداز ہوگیا، جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ جہاز 400 میٹر لمبا ہے اور اس میں 24 ہزار ٹی ای یو ایس کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ SAPT نے جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مدد سے اس جہاز کو کامیابی سے ہینڈل کیا۔

وزیر بحری امور کے مطابق، ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عالمی شپنگ لائنز کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت میری ٹائم سیکٹر کو ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور پاکستان خطے میں ایک ابھرتی ہوئی شپنگ منزل کے طور پر اپنی شناخت مستحکم کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم 6روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-29
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اسلام آبادائرپورٹ پرمعززمہمان کا استقبال کرنے کے لیے ،سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن، سینیٹرحافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل, سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت 5500 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل، سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم 6روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • کراچی :ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز
  • ملکی تاریخ کا سب سےبڑا مال برداربحری جہاز کراچی بندرگاہ پرلنگرانداز
  • کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگرانداز
  • پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز
  • پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا