لاہور ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔
دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے۔
امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 153 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 1 چھکا اور 9 چوکے لگائے۔
کپتان شان مسعود 76، اسٹار بیٹر بابر اعظم 23، عبداللّٰہ شفیق 2 اور سعود شکیل صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے ہیں۔
پہلی دن کے اختتام پر محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے سینورن موتا سامی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔
ایڈن مارکرام نے نہ صرف بلے بازی میں 76 رنز بنائے بلکہ فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، اور ایک میچ میں 9 کیچز پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 8 کیچز پکڑے تھے۔
مارکرام کی یہ کارکردگی جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے کے مترادف ہے۔