Express News:
2025-11-27@21:06:05 GMT

شبمن گل نے ٹنڈولکر اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

نیو دہلی:

بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

شبمن گل نے نئی دہلی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز بنائے اور 5 وکٹوں پر 518 رنز کے مجموعے پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

بھارتی کپتان کی ٹیسٹ میں کیریئر کی 10 سنچری بنائی اور بطور کپتان نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

شبمن گل نے بطور کپتان 12 اننگز میں پانچویں سنچری بنائی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ سنچریاں بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 9 اننگز اور بھارت کے ہی سنیل گواسکر نے 10 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بھارت کی کرکٹ میں یہ تیسرا موقع ہے جہاں ٹیسٹ کپتان نے ایک سال میں 5 سنچریاں بنائی ہیں، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 2017 اور 2018 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جو 18 اننگز پر مشتمل تھا تاہم شبمن گل نے 12 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر کے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سچن ٹنڈولکر نے 1997 میں بطور کپتان 4 سنچریاں بنائی تھیں۔

شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف آؤٹ ہوئے بغیر 129 رنز کی اننگز ہوم گراؤنڈ میں سب سے بڑی اننگز تھی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 2023 میں احمد آباد میں 128 رنز بنائے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شبمن گل نے کے خلاف میں یہ

پڑھیں:

قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی بنائی سرنگوں اور بارودی مواد کو تلف کرنے کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا۔ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وار آن ٹیرر کے دوران خیبر پختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں۔ خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا۔ افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کاوشوں کے باعث اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا چکا ہے۔

خیبر پختونخوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر شب و روزکام جاری ہے۔ ڈی مائیننگ کی ان پرخطر کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید جبکہ 115 جوان اپنے ہاتھ پاؤں سے محروم ہو چکے ہیں۔ اکثر اوقات نادانستگی میں علاقے کے بچے اور نوجوان بارودی مواد سے کھیلتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے۔ 26 نومبر کو باجوڑ کی تحصیل خار کے گاؤں جنت شاہ میں دو نوجوان خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور  کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی بنائی سرنگوں اور بارودی مواد کو تلف کرنے کا عمل جاری
  • موسیٰ خان کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
  • بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے
  • جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
  • گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
  • گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت پر ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا
  • سلمان آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا