جدہ سے لاہور آنے والی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سعید احمد سعید: جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے471 نے دوران پرواز مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پرکراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرلی۔
کپتان نے مسافرکی طبیعت اچانک خراب ہونے پرہنگامی لینڈنگ کے لئے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اوراجازت ملنے پر جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
لینڈنگ کے بعد کپتان کی جانب سے فوری طور پر ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف طلب کرلیا گیالیکن جب ڈاکٹروں نے مسافر کا معائنہ کیا تو وہ انتقال کر چکا تھا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا ۔
مسافر کی میت متبادل پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر فارن آبجیکٹ ڈیبری آگاہی واک کا انعقاد
کراچی:کراچی ایئرپورٹ پر فارن آبجیکٹ ڈیبری آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر'فارن آبجیکٹ ڈیبری' (ایف او ڈی) آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا،ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل آرائیول تک ہونے والی آگاہی واک کی قیادت ایئرپورٹ منیجر نے کی۔
آگاہی واک میں سول ایوی ایشن، ایئر لائنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں کے نمائندگان بھی شریک تھے، شرکاء نے راستے میں موجود معمولی کچرا اٹھا کر سیفٹی اور سیکیورٹی شعور کو اجاگر کیا۔
واک کا مقصد ایئر سائیڈ کی صفائی اور حفاظتی ذمہ داریوں کے شعور کو مضبوط کرنا تھا، واک کے دوران ایف او ڈی سے بچاؤ اور جہازوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔