data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام کاغان میں ہفتے کے روز ایک بڑے ہوٹل میں لگنے والی اچانک آگ نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا،  آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ چند ہی منٹوں میں شعلوں نے 50 کمروں پر مشتمل پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کاغان بازار کے مصروف علاقے میں پیش آیا، جہاں سردیوں میں بھی سیاحوں کی آمد و رفت معمول رہتی ہے،  ہوٹل کے ایک حصے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر ابتدا میں کچھ لوگوں نے خود ہی آگ بجھانے کی کوشش کی، چند لمحوں میں شعلے بلند ہوکر پورے ہوٹل میں پھیل گئے جس نے صورتحال کو انتہائی خطرناک بنادیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں جبکہ مقامی رضاکار اور دکاندار بھی فوری طور پر امدادی کاموں میں شریک ہوگئے، فائر فائٹرز اور مقامی لوگوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،  اس دوران ہوٹل کے تمام کمرے، فرنیچر، برقی نظام، مختلف اسٹور سیکشنز اور اندر موجود سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ ہوٹل کے بیشتر کمرے اس وقت خالی تھے جبکہ موجود عملے نے بروقت باہر نکل کر اپنی جان بچالی، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 عینی شاہدین کے مطابق آگ بجھانے کے بعد ہوٹل کے ملبے سے دھواں اٹھتا رہا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے،  مقامی تاجروں اور ہوٹل مالکان کی تنظیموں نے بھاری مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ ہوٹل کی بحالی، مالی معاونت اور متاثرہ اسٹاف کے لیے خصوصی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقے کے مکینوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ سیاحتی علاقوں کے ہوٹلوں میں فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنانے اور معائنے کے عمل کو سخت کرنے کی فوری ضرورت ہے، تاکہ اس نوعیت کے واقعات مستقبل میں رونما نہ ہوں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہوٹل کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار