Juraat:
2025-11-27@21:04:21 GMT

لاہور ٹیسٹ، سلمان آغا اور رضوان کی ذمہ درانہ باریاں

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

لاہور ٹیسٹ، سلمان آغا اور رضوان کی ذمہ درانہ باریاں

پاکستان کی پوزیشن مستحکم ،اختتام پرپہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ، عبداللہ شفیق 2 رن بنا کر آؤٹ،، سعود شکیل کوئی رن نہ بنا سکے

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 163 رنز پر گر گئی جب شان مسعود 76 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، سعود شکیل بھی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔ اس سے قبل لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔پاکستان ٹیم دو سپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین سپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہے۔ پاکستان پلیٔنگ الیون: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، دحسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان جنوبی افریقا پلیٔنگ الیون: ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عبداللہ شفیق امام الحق کے ساتھ

پڑھیں:

بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے

بھارت کو ہم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما دنیائے کرکٹ میں ایک اعزاز پانے والے دوسرے کپتان بن گئے۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پروٹیز نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

اس تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایک منفرد مقام دلایا اور جنوبی افریقی کپتان باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

انہوں نے بطور کپتان 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ باووما کی قیادت میں آج تک کوئی بھی ٹیم جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کے پاس تھا جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں میں بغیر شکست کے 10 فتوحات حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں نے نہ صرف جنوبی افریقا کا مسلسل فتوحات کا سفر برقرار رکھا بلکہ اسی سال پروٹیز ٹیم نے ان کی کپتانی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔

متعلقہ مضامین

  • سنیل گواسکر کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ
  • جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست، میدان ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
  • بھارت کو کلین سوئپ: جنوبی افریقی کپتان دنیائے کرکٹ کے دوسرے منفرد کپتان بن گئے
  • جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
  • جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ میچ جیتا
  • گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی
  • گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت پر ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا