پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وقاص عظیم :پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا مذاکرات کی کامیابی پر اظہار اطمینان، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر بریفنگ، وزیرِ خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیرخزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے بھی ملاقات کی۔
سیمنٹ سستاہوگیا
وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف معاہدہ طے پانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران، وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں کو اجاگر کیا اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق نئی قانون سازی پر تبادلۂ خیال کیا۔
محمد اورنگزیب نے امریکا پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور مالیاتی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
اس کے علاوہ آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات جلد طے کرنے پر اتفاق کیا۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر سلیمان الجاسر سے وزیرِ خزانہ نے ملاقات کی اور ایم۔6 موٹر وے کے دو حصوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری پر اظہارِ تشکر کیا۔
پولیو کے خاتمے اور تیل فنانسنگ سہولت میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک کی تیاری پر اتفاق بھی کیا گیا۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا
علاوہ ازیں، سٹی بینک کے نمائندوں سے الگ ملاقات میں انہوں نے ادارے کی پاکستان میں جاری شراکت داری کو سراہا اور اقتصادی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب ملاقات کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات
تصویر:سوشل میڈیانائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا۔