واشنگٹن ڈی سی( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ  ملاقات کی ۔

یہ ملاقات امریکی دارالحکومت میں ان کے سرکاری دورے کے پہلے دن ہوئی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

قاہرہ میں دھماکہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
 

اپنے 6 روزہ دورے کے دوران وزیر خزانہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

اُن کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی طے ہے، جب کہ وہ اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

محمد اورنگزیب G24 اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور پاکستان (MENAP) ممالک کے پلیٹ فارم پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں وہ بطور کلیدی مقرر خطاب کریں گے۔ 

علاوہ ازیںوہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق عالمی بینک کے زیر اہتمام علاقائی راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے، جس میں مختلف ممالک کے ٹیکس حکام اپنی اصلاحاتی پیش رفت پیش کریں گے۔

وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام ہونے والے 2 بڑے پروگرامز میں بھی شرکت کریں گے جب کہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خزانہ (Treasury) اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وہ کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران سے بھی گفتگو کریں گے، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکس تجاویز پر بات چیت ہوگی۔

مزید برآں وزیر خزانہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں، بین الاقوامی کمرشل بینکوں اور بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کار بینکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

اسی طرح وہ معروف تھنک ٹینکس جیسے اٹلانٹک کونسل اور پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز میں ملک کے معاشی امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔

اپنے 6 روزہ دورے کے دوران وزیر خزانہ 65 سے زائد ایونٹس، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جن میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان سے ملاقاتیں اور بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز دینا بھی شامل ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل پر اتفاق
  • محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی عہدیدار سے ملاقات، ریکو ڈک منصوبے کی مالی تکمیل کیلئے اقدامات پر اتفاق
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کےلیے امریکا پہنچ گئے
  • آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس؛ وفاقی وزیر خزانہ سینئٹر اورنگزیب امریکہ پہنچ گئے
  • وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
  • وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
  • وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ