آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط، پاکستان رواں ہفتہ معاہدہ کیلیے پُرامید
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ، وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ ہفتے پاکستان سے روانہ ہو گیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے۔ ہم نے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اور اب فالو اپ بات چیت جاری ہے،
وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 1.
انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں سال کے آخر تک پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرے گا، اگلے سال عالمی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالر کے بانڈ اجرا کا منصوبہ ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ یورو، ڈالر، سکوک سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران نجکاری کے عمل میں تیزی لائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت میں پیش رفت ہوئی ہے ، پی آئی اے کے لیے پانچ ملکی و مقامی سرمایہ کار گروپس کی دلچسپی ہے، پی آئی اے کی فروخت سے دو دہائیوں بعد بڑی نجکاری متوقع ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی قریباً 2 دہائیوں میں پہلی بڑی نجکاری ہوگی۔ گزشتہ سال پی آئی اے کی فروخت کی ایک کوشش ناکام ہوگئی تھی جب صرف ایک غیر اطمینان بخش بولی موصول ہوئی تھی۔ تاہم اب حکومت کو 5 ملکی بزنس گروپس سے دلچسپی موصول ہوئی ہے، جن میں ایئربلیو، لکی سیمنٹ، عارف حبیب گروپ اور فوجی فرٹیلائزر شامل ہیں۔ پی آئی اے کے لیے حتمی بولیاں رواں سال کے آخر تک متوقع ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف پی آئی اے ارب ڈالر نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، وفاقی وزیرخزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، رواں سال کے اختتام سے قبل یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں موجود تھا اورپاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاری اہداف کے حوالے سے مشن کے ساتھ انتہائی تعمیری بات چیت کی ہے اور ہم ان سے کچھ فالو اپ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے کہاکہ امیدہے کہ اسی ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کامعاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو رواں سال کے اختتام سے قبل چین کی کرنسی یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے،یہ پاکستان کا پہلا یوآن میں جاری ہونے والا بانڈ ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اگلے سال بین الاقوامی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کے بانڈز فروخت کے ساتھ واپسی کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ یورو، ڈالر،سکوک، اسلامی سکوک سمیت پاکستان نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ توقع ہے کہ نجکاری اصلاحات اورپائیدارمعیشت کے ایجنڈے کااہم حصہ ہے اورآئندہ مالی سال کے اختتام تک اس میں تیزی آنے کاامکان ہے ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہمارے معاشی روڈ میپ کا ایک نہایت اہم حصہ ہے،حکومت تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں بھی پیش رفت کر رہی ہے اوراس حوالہ سے ہم کافی پُرامید ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ یورپ اور برطانیہ کے منافع بخش روٹس دوبارہ کھلنے کے بعد پی آئی اے میں دلچسپی رکھنے والے اہل سرمایہ کاروں کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جس سے یہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک نہایت پرکشش موقع بن گیا ہے۔