Islam Times:
2026-07-24@13:21:46 GMT

سینیئر صحافی نادر بلوچ کا پاک امریکا تعلقات پر وی لاگ

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: سینیئر صحافی کا اپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف نے حد سے زیادہ ٹرمپ کی چاپلوسی کرکے پچیس کروڑ عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، اقتدار کے بھوکوں نے قومی وقار کا سودا کر لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر:نادر عباس بلوچ

حکومتِ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی امریکا سے قربتیں کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہیں، حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی تعریف کو سیاسی مبصرین چاپلوسی قرار دے رہے ہیں۔ فارم سینتالیس پر کھڑی حکومت کو اس وقت عالمی حمایت کی اشد ضرورت ہے۔ شہباز سرکار کا ماننا ہے کہ جب تک امریکا کی حمایت حاصل رہے گی، اقتدار بھی محفوظ رہے گا۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی وی لاگ کیا ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔

عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔

جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع کر سکتی ہے۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار ہارون رشید اور منظور احمد ججہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم