اسلام آباد میں 40واں قومی مقابلہ حفظ و قرأت کل سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام 40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرأت بدھ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ملک بھر سے ضلعی اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں منتخب حفاظ و قراء قومی سطح کے اس مقابلے میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
یہ 2 روزہ مقابلہ ہوگا، جس کے فاتحین کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مسلح افواج کے اداروں سے منتخب حفاظ و قراء اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق، حافظہ اور قاریہ خواتین و بچیوں کے لیے 4 الگ کیٹیگریز مختص کی گئی ہیں تاکہ خواتین کی شرکت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
قومی مقابلہ حفظ و قرأت کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو نقد انعامات دیے جائیں گے، جبکہ انہیں نومبر میں منعقد ہونے والے پاکستان کے پہلے عالمی مقابلۂ قرأت میں ملک کی نمائندگی کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
ترجمانِ وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ قومی سطح کے یہ مقابلے قرآنی علوم سے وابستہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرأت وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 40واں قومی مقابلہ حفظ و قرأت وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی قومی مقابلہ
پڑھیں:
پنجاب میں نئے قوانین کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت
ویب ڈیسک : ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے نئے قواعد وضوابط کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دے دی۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دی گئی ہے، 3 مختلف دورانیوں میں تیتر کے شکار کی اجازت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق تیترکے شکار کے لیے پہلا دورانیہ یکم دسمبر سے 15فروری 2026 تک ہوگا جبکہ دوسرا دورانیہ 14 دسمبر تا 15فروری اور تیسرا 10جنوری تا 15فروری تک ہوگا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
شکار صرف اتوارکے دن مستند اسلحے اور شوٹنگ لائسنس کے ساتھ کھیلنےکی اجازت ہوگی۔