قومی اسمبلی پاکستان کے سپیکر سردار ایاز صادق کا پنجاب اسمبلی کے سپیکرملک محمد احمد خان کے نام خط ،"کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان کے نام خط میں انہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی جانب سے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران "کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔
منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ قابلِ فخر اعزاز نہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جمہوری اقدار، اعلیٰ پارلیمانی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کسی ایشیائی ملک کے اسپیکر کو پہلی مرتبہ یہ نمایاں اعزاز حاصل ہوا ہے جو پاکستان اور پنجاب اسمبلی کے لیے انتہائی وقار و اعزاز کا باعث ہے۔(جاری ہے)
سپیکر سردار ایاز صادق نے اُن کی دانشمندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی، اُن کے اقدامات، جن میں قواعد و ضوابط میں جدید اصلاحات، پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانا، کارروائیوں کی براہِ راست نشریات کے ذریعے شفافیت کا فروغ اور علاقائی پارلیمانی کانفرنسوں کے انعقاد سے بین الپارلیمانی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے، نے قانون سازی اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی کے لیے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں پارلیمانی خدمات کی اعلیٰ روایات کی عکاس اور عالمی سطح پر پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی مظہر ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اراکینِ قومی اسمبلی کی جانب سے اور اپنی ذاتی حیثیت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ستائش اور گرم جوش مبارکباد کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی نمائندہ طرزِ حکمرانی پر اعتماد کی بحالی کے لیے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اور اراکینِ قومی اسمبلی کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کے نمائندہ طرزِ حکمرانی پر اعتماد کی بحالی کے لیے اسی عزم اور جذبے سے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کے کا اظہار کیا قومی اسمبلی کامن ویلتھ کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔