سہ فریقی سپیکرز اجلاس ، مشترکہ کو ششیں خطے میں ترقی ‘ خوسضالی کا پیش خیمہ ثابت ہونگی : ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام تیسرے سہ فریقی سپیکرز میٹنگ کا افتتاحی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا، ترکیہ کے سپیکر جناب نعمان کْرتْلموش اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی پارلیمانی تعاون منفرد اور سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں بلکہ عوام کی خواہش اور پارلیمان کی آواز ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کے موضوع ’’برادرانہ تعلقات کا استحکام علاقائی امن و خوشحالی کے لیے پارلیمانی تعاون‘‘ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سلامتی کا نظام اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، اقوامِ عالم میں خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ غزہ میں دو سال سے جاری ظلم و بربریت انسانیت کے ضمیر پر بدنما داغ ہے، جبکہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت سے محروم ہیں۔ بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مئی میں بھارت نے پاکستان پر کھلی جارحیت کی جس کا منہ توڑ جواب ‘‘آپریشن بنیان مرصوص’’ کے ذریعے دیا گیا۔ تیسرے سہ فریقی سپیکرز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سہ فریقی سپیکرز اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس 2021ء میں باکو میں قائم ہونے والے آذربائیجان کی پارلیمان کے اقدام کا تسلسل ہے۔ موجودہ اجلاس اس مضبوط پارلیمانی تعاون، امن و سلامتی کے فریم ورک کا مظہر ہے جس کی بنیاد تینوں ممالک نے گزشتہ برسوں میں رکھی۔ انہوں نے 2021ء تا 2025ء کے دوران پاکستان‘ ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے کو خوش آئند قرار دیا۔ سپیکر ملی مجلس نے کہا کہ آذربائیجان نے تیس سالہ آرمینی قبضے کے بعد اپنی سرزمین پر مکمل خودمختاری حاصل کی، جو صدر الہام علییوف کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ سپیکر ترکیہ نے تینوں ممالک کو درپیش غیرملکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے اپنی سرحدوں کے اندر اور باہر دہشت گردی کے خلاف بے مثال جدوجہد کی ہے۔ تینوں پارلیمانوں نے عالمی و علاقائی فورمز پر اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک اکیلا اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اقوامِ متحدہ کو ازسرِنو تشکیل دینا ہوگا تاکہ کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی جیسے مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترکیئے اور آذربائیجان سے پارلیمانوں کے سپیکرز نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سہہ فریقی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سپیکرز کو مبارکباد دی۔ آذربائیجان سپیکر نے پاکستانی ارکان پارلیمان کو باکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ تینوں ممالک امن‘ استحکام‘ خوشحالی کے مشترکہ اہداف کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہ فریقی سپیکرز سردار ایاز صادق قومی اسمبلی ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور ایران پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر متفق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-20
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔