صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔صدرِ مملکت نے سپیکرز کو تیسری سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، صاحبہ غفارووا نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
چیئرپرسن ملی مجلس کی پاکستانی پارلیمنٹیرینز کو باکو کے دورے کی دعوت دی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں ترکی کی دلچسپی خوش آئند ہے، جلد ایک زون کا نام صدر رجب طیب ایردوان سپیشل انڈسٹریل زون رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12جوانوں کی نماز جنازہ ادا،فیلڈ مارشل، وفاقی وزراکی شرکت خیبرپختونخوا کے وزیراعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے، عظمی بخاری ن لیگ اور جے یو آئی نے کے پی اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کوغیرآئینی قراردیدیا پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 4 دن باقی، 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل پنجاب کابینہ میں نئے دو وزرا شامل، گورنرسلیم حیدر نے حلف لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترکیہ اور آذربائیجان

پڑھیں:

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں؛ صدرِ مملکت

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ترکی اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز کی ملاقات ہوئی۔ 

صدرِ مملکت نے سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ترکی اور آذربائیجان کے اسپیکرز کو مبارکباد دی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں۔

آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفاروا نے صدرِ مملکت کو آذربائیجان کی قیادت کے نیک جذبات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے صدر کو آگاہ کیا کہ پہلی کانفرنس آذربائیجان، دوسری ترکی اور تیسری پاکستان میں منعقد ہوئی۔ آذربائیجان کی اسپیکر نے پاکستانی ارکانِ پارلیمان کو باکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ ماحولیاتی تبدیلی پر تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ 

سیمنٹ سستاہوگیا  

صدرِ مملکت نے ترکی کی جانب سے پاکستان کی اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کی حمایت کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے سہ رُخی ریلوے اور تجارتی راہداری منصوبوں کو علاقائی روابط کیلئے اہم قرار دیا۔ 

صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
  • پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں؛ صدرِ مملکت
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے  پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ
  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد ہے. سردار ایاز صادق
  • تیسراسہ فریقی سپیکرز اجلاس، ترکیہ کی گرینڈ اسمبلی کے سپیکر پاکستان پہنچ گئے