پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسمبلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں،میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے،پرچی وزیراعلیٰ نہیں بنا، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ یہاں تک اپنی محنت سے پہنچا ہوں،پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا،میرا بھائی، والد، چچااور داداسیاست میں نہیں،میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے،پرچی وزیراعلیٰ نہیں بنا، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں،میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں،ہم نےذات پات، فرقہ واریت اور طبقاتی فرق ختم کرنا ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی  کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں؛سپیکر بابرسلیم سواتی 

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور نے آج بھی اسمبلی میں کہابانی کے حکم پر استعفیٰ دیا، علی امین گنڈاپور نے گورنر کو استعفیٰ بھیجا جس کو قبول نہیں کیاگیا،علی امین گنڈاپور نے دوبارہ استعفیٰ بھیجا،ان کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور کا بھی انتہائی مشکور ہوں،علی امین گنڈاپور نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ نام کےساتھ شریف، بھٹو یا زرداری لکھنے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بنتا۔

سہیل آفریدی کاکہناتھا کہ میراتعلق قبائلی اضلا ع سے ہے،میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اور قبائلی ہونے پر فخر ہے،ایک مائنڈسیٹ کے ساتھ 78سال سے ہم قبائلیوں پر حکومت کی جارہی ہے،ہمارے ضم شدہ اضلاع پیچھے رہ گئے ہیں۔

معروف صحافی عارف الحق عاردف کے اعزاز میں کشمیری کمیٹی جدہ کے نصر اقبال کاعشائیہ ،ناامیدی نہیں ہونی چاہیے: عارف الحق عارف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے سہیل ا فریدی اپنی محنت سے کے ساتھ یہاں تک نام کے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی کا حالیہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا، آفتاب شیر پائو

 

پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔

آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

آفتاب احمد شیرپاو نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانش مندی اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم آئینی ہے اور نہ ہی جمہوری، یہ کسی کو فائدہ دینے کیلیے ہے، سہیل آفریدی
  • متنازعہ بیان وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
  • سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بی آر ٹی بس میں سفر کیلیے ٹکٹ لے رہے ہیں
  •  سہیل آفریدی کا فوج مخالف بیان جذبات کو ہوا  دے گا‘آفتاب شیرپاؤ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا متنازع بیان؛ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • متنازع بیان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ درج
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • وزیراعلیٰ کے پی کا حالیہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا، آفتاب شیر پائو
  • قوانین کو سیاسی دباؤکیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، سہیل آفریدی