وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا:علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا مذاق نہ بنایا جائے، اب تک جو ہو رہا ہے اس کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا ہے۔
نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں محمد سہیل آفریدی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 19 ماہ میں جو کچھ کیا وہ سب ریکارڈ پر ہے، ہماری حکومت آئی تو صرف 18 دن کی تنخواہ تھی، اس وقت ہمارے پاس خزانے میں 218 ارب روپے پڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فنڈ نہیں دیا، ان کے حلقوں میں پیسہ دیا ہے، مجھ سے اپوزیشن کو گلہ ہوگا کہ میں نے فنڈز نہیں دیے، خطے کے وسائل سے حاصل پیسے ان کے عوام پر خرچ ہونے چاہیے۔
اِن کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیے اور ہماری نسلوں کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز زیادہ ضروری ہیں، دہشت گردی اور معاشی چیلنجز پر فوکس کرنا ہوگا، آؤ مل بیٹھ کر موجودہ حالات کا حل تلاش کریں۔
علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
میں اسرائیل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، یہاں جو دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال ہے، وہ بڑے چیلنجز ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب کے لیے کے پی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر اِن کا استقبال کیا جبکہ اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزارتِ اعلیٰ کےلیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ منتخب کرنے کےلیے 73 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا پختونخوا کے
پڑھیں:
ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔