وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،؛ ڈاکٹر عباد اللہ،اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،ہم اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ علی امین گنڈاپور کو اب بھی وزیراعلیٰ مانتا ہوں،یہ غیرآئینی اقدام ہے، واک آؤٹ کر رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے اظہار خیال کے دوران ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،علی امین گنڈاپور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سہیل آفریدی کی ای سی طلبی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور، سماعت آج
پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی کےنوٹس کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔
یاد رہے کہ ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے آج وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کررکھا ہے۔