نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کا انتخاب آج ہوگا، 4 امیدوار میدان میں
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جبکہ جے یو آئی ایف نے مولانا لطف الرحمان کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار شاہ جہاں یوسف جبکہ ارباب زرک خان پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے نامزد امید وار ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 145 ہے جس میں سے حکومتی ارکان کی تعداد 93 اور اپوزیشن کے 52 ارکان ہیں۔
دونوں استعفوں پردستخط مستند ہیں : علی امین گنڈا پور
قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے، اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امید وار لانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں سے حلف لے لیے ہیں اور گزشتہ روز صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے واضح طور پر کہا تھا کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سے غداری کرے گا صوبے کی عوام اس کا گھر سے نکلنا مشکل بنا دے گی اور اس پر زمین تنگ کر دی جائے گی۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ مختلف دستخط کا اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا ہے اور انہیں ذاتی حیثیت میں 15 اکتوبر کر گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے۔
گورنر کے پی کے نے علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو، بانی پی ٹی آئی عمران خان ناحق قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے، ہم پرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہیں گے، کسی کو موقع نہیں دینا کہ وہ ہم پر گولیاں چلائیں۔
کوئٹہ واحد اسٹیشن ہے جہاں سے بیک وقت افغانستان اور ایران کی سرحدوں تک گاڑیاں جاتی ہیں، اسکی عمارت میں خوبصورت عجائب گھر بھی موجود ہے
مزید :