City 42:
2025-10-13@15:29:54 GMT

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا  

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

 (ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک جانب گورنر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے استعفے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف نے کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے استعفے پر دستخطوں میں فرق کا اعتراض اٹھایا ہے، تاہم حکومت نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے آج ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

 اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دیا، اور آئین میں استعفے کی منظوری یا نامنظوری کا کوئی تصور موجود نہیں۔

 ادھر اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کے وکلا نے مکمل تیاری کر لی ہے۔

  ذرائع کے مطابق معروف قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ آج عدالت میں اپوزیشن کی ممکنہ درخواست پر موجود ہوں گے۔

اے ٹی سی عدالتوں سے سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار نہیں؛ بلوچستان ہائیکورٹ

 تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل میں گزشتہ شب وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کا دعویٰ ہے کہ 92 ارکان نے شرکت کی اور تمام ارکان نے سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھایا۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق اگر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹ ڈالی گئی تو بھرپور سیاسی و عوامی احتجاج کیا جائے گا، جس کے لیے تمام تنظیموں اور کارکنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ فخر سے کھڑی ہے؛سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب ، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ  

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔
قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت نہیں ۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا لیکن خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان سج گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے شاہجہاں یوسف کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے معاملے پر اپوزیشن کے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پٹیشن گزشتہ روز ہی تیار کرلی تھی اور ن لیگ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب ، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ  
  • علی امین کے استعفے کی منظوری اور نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، گورنر پختونخوا کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی
  • خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب
  • خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، علی امین کا استعفیٰ منظور نہ ہونا بھی معمہ
  • وزیر اعلیٰ کے پی انتخاب : پی ٹی آئی نے اپنے 80 ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پابند کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا