پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے گورنرفیصل کریم کنڈی سے رابطہ کرلیا جس پرگورنرنے استعفے کی منظوری کے لیے آئین وقانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پرملاقات کی۔

وفد میں اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،پارٹی صدرجنید اکبراورڈاکٹر امجد خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلٰی کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ علی امین خان گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیساتھ صوبہ کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا، پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلیے آج انتخاب ہوگا جس کیلیے سہیل آفریدی اور اپوزیشن کے تین اراکین کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ اپوزیشن سے پیپلزپارٹی، جمعیت علما اسلام اور ن لیگ نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اُن کو 92 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت پر بیرون ملک میں مقیم 9 اراکین بھی پشاور واپس پہنچ گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منظوری کریم کنڈی

پڑھیں:

 عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے پھر وارنٹ جاری کر دئیے 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلی کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلی خیبرپی کے کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت — ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی
  • سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان، شریک نہ ہونے والے اراکین اسمبلی کو تنبیہ
  • گورنر کی منظوری کے بعد پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ
  • مولانا عبدالخبیر آزاد سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، علاقائی حالات اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال
  • گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
  • پاکستان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
  •  عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گنڈاپور کے پھر وارنٹ جاری کر دئیے 
  • شراب و اسلحہ برآمدگی مقدمہ،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری