پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے، وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی، ن لیگ سے سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ارباب زرک نے کاغذات جمع کرائے ہیں، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان اے این پی انجینئراحسان اللہ نے کہا کہ کل اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کےانتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنے گی تاہم اے این پی عمران خان کی طرف سے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حق میں بھی نہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کاغذات نامزدگی جمع نے کاغذات

پڑھیں:

کندھکوٹ میں پیپلزپارٹی کا 58 واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کی جانب سے بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کندھکوٹ کے صدر میر گل محمد خان جکھرانی اور ضلع کے جنرل سیکرٹری میر الطاف احمد خان کہوسو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کی جانب سے بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کندھکوٹ کے صدر میر گل محمد جکہرانی اور ضلع کے جنرل سیکرٹری میر الطاف احمد کہوسو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج 58 برس ہو چکے ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس کا بنیاد رکھا تھا شہید بھٹو نے اور شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان کی عوام کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس ملک پاکستان کو بچایا۔ شہید بھٹو غریب عوام سے محبت کرتا تھا اس نے کہا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری شہید بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں پاکستان کی غیور عوام اور پیپلز پارٹی کے جیالے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
  • سہیل آفریدی کا دھرناوفاقی حکومت پر کرپشن کا الزام
  • ضمنی انتخاب سے پشاور حملے تک
  • حکومت کرپشن کے پیسے بیرون ملک جزیرے خریدنے میں لگا رہی ہے، سہیل آفریدی
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت پر 5300ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا
  • وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک سے جزیرے خریدنے لگی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل، منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کا آغاز
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، امن و امان پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے
  • کندھکوٹ میں پیپلزپارٹی کا 58 واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا گیا