وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
پشاور میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد حکومتی نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پالیسی پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان صوبائی اسمبلی کے فلور پر پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے، اس عمل میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کالعدم قرار دیا گیا، مقدمات بھی ہم پر ہیں، ہمیں دہشت گرد ڈکلیئر کیا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود ان کے روابط اسامہ بن لادن کے ساتھ رہے ہیں۔
نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد اپنی تفصیلی پالیسی اسمبلی کے ایوان میں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان
دوسری طرف اپوزیشن کے 3 اراکین مولانا لطف الرحمان (جے یو آئی ف)، ارباب زرک (پی پی پی) اور شاہ جہان یوسف (ن لیگ)نے وزیراعلی کے لیے کاغذات جمع کرائے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے ہیں۔ انتخابی عمل اب باضابطہ طور پر اسمبلی کے ایجنڈے کا حصہ بن گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن سہیل آفریدی وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن سہیل ا فریدی وزیراعلی سہیل آفریدی کے لیے
پڑھیں:
وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ،4امیدوار سامنے آ گئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کےا رباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی،امیدواروں کی حتمی فہرست پانچ بجے جاری کی جائے گی۔
”لڑائی“ واقعی آگے چلی گئی، گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،”سہیل“ قبول نہیں،یہ ملک ہے، کوئی کھیل نہیں
مزید :