وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ،4امیدوار سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کےا رباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی،امیدواروں کی حتمی فہرست پانچ بجے جاری کی جائے گی۔
”لڑائی“ واقعی آگے چلی گئی، گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،”سہیل“ قبول نہیں،یہ ملک ہے، کوئی کھیل نہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا بانی کے نامزد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان
—فائل فوٹوزمستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنڈاپور کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آگئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا، بانیٔ پی ٹی آئی اور اپنی پارٹی کا وفادار ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے، اپوزیشن اپنا جوامیدوار بھی کھڑا کر لے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اُن کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو عددی اکثریت حاصل ہے، بانی چیئرمین کے اراکین اُن ہی کے حکم کے مطابق اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین بانی کے حکم کے مطابق اپنے امید وار کو ووٹ دیں گے، میں کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔