اپوزیشن کا وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اپوزیشن لیڈرڈاکٹر عباداللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے امیدوار لائیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرانا آئینی اور قانونی حق ہے،متفقہ امیدوار میان میں اتارنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔
طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔
یادرہے کہ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے،امیدوار کاغذات نامزدگی آج دوپہر 3بجے تک جمع کرا سکیں گے،کاغذات نامزدگی سپیکر اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4بجے تک ہوگی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع وزارت اعلی
پڑھیں:
پختونخوا کانیا وزیراعلیٰ کون ؟پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے 4 امیدوار میدان میں آگئے
صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب،قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، اے این پی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے انکار، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرایا جائے گا،سلمان اکرم راجا
سہیل آفریدی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری ، عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارٹی کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرایا جائے گا۔ ادھر پشاور میں خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر 4 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا لطف الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، اور مسلم لیگ ن کے سردار شاہجہان شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے سے پہلے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی، ن لیگ سے سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ارباب زرک نے کاغذات جمع کرائے ، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔اس حوالے سے ترجمان اے این پی انجینئراحسان اللہ نے کہا کہ آج اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کیانتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنے گی تاہم اے این پی عمران خان کی طرف سے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حق میں بھی نہیں۔