خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کیلئے4امیدوار سامنے آ گئے، کاغذات نامزدگی منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے

مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز پاک افغان جھڑپ میں پاک فوج کے 23بہادر جوان شہید اور 29زخمی، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ ایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اوردہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی

پڑھیں:

اپوزیشن جماعتوں کا نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے؟ حکومت کے پاس اکثریت ہے تھوڑا صبر کرلیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر 4 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا لطف الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، اور مسلم لیگ ن کے سردار شاہجہان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے سے پہلے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

اس حوالے سے ترجمان اے این پی انجینئراحسان اللہ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اسمبلی اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ نہیں لے گی، وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنے گی تاہم اے این پی عمران خان کی طرف سے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حق میں بھی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن جماعتوں کا نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونحوا کا چناؤ، سہیل آفریدی سمیت 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
  • خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے؛انتخاب صبح 10 بجے ہوگا
  • خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، سہیل آفریدی سمیت تمام اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
  • وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ،4امیدوار سامنے آ گئے
  • اپوزیشن کا وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
  • نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • خیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے