کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ملکی دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہارفورم نے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات بھارت کی پرانی عادت ہیں اور سیاسی مفادات کے لیے جنگی جنون پیدا کرنے کا تسلسل ہیں، ایسے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، کسی بھی ’نئے نارمل‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا۔
فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیے جائیں گے، "فتنہ الخوارج" اور "فتنہ الہندوستان" کےنیٹ ورکس مکمل ختم کیےجائیں گے، اس کے لیے جامع انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
آرمی چیف نے غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبے، عزم اور حوصلے کو سراہا، جبکہ سیلابی صورتِ حال میں امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں پاک فوج کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہاکور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا، کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے عزم کو دہرایا، فورم نے پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، پاکستان سعودی عرب معاہدہ دوطرفہ باہمی احترام، مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے، معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
فورم نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، متعلقہ یو این قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کےحقِ خود ارادیت تسلیم کرنے پر زور دیا۔
کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیاآئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا، فورم نے پاکستان کا اصولی مؤقف دہرایا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی فارمولے میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کور کمانڈر کانفرنس سرپرستی میں کے شرکاء نے نے پاکستان کے مطابق عوام کے کسی بھی پاک فوج جائے گا فورم نے کے لیے ایس پی کہا کہ
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔