تحریک انصاف کی قیادت نے ایک اور جماعت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے مستقبل میں کسی کمزور سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد سے بچنے اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کا حل ڈھونڈ لیا۔
تحریک انصاف نے الگ سے نئی جماعت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا ، نئی جماعت کےلیے ’’تحریک انصاف پاکستان‘‘ یا ’’انصاف پاکستان‘‘ کے ناموں پر غور جاری ہے، آئندہ الیکشن دونوں جماعتیں مل کر لڑا کریں گی۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
نئی پارٹی کے آئین اور رکنیت سازی کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔
نئی جماعت کا چیئرمین اور تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر پی ٹی آئی سے الگ ہوگا، بانی پی ٹی آئی بھی ’’انصاف پاکستان‘‘ جیسے نام سے نئی جماعت بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے، نئی جماعت کے ایک ہزار رکن بنانے کے لئے شناختی کارڈز سمیت ڈیٹا اکٹھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف آئندہ سے اپنی ہی نئی جماعت کے ساتھ ملکر الیکشن لڑا کرے گی، الیکشن سے پہلے یا بعد میں کسی مشکل میں نئی جماعت کا سہارا لیا جائے گا، نئی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے جلد الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن میں ماضی کی طرح کسی اور جماعت کا سہارا نہ لینا پڑے، رکنیت سازی اور آئین بنانے کا کام مکمل ہوتے ہی پارٹی رجسٹرڈ کرالی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تحریک انصاف جماعت کے
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔