جن لوگوں نے مقدمات کی کھچڑی پکائی خود پھنس چکے ہیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ جن لوگوں نے مقدمات کی کھچڑی پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ مخالفین یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی دباؤ میں آ کر کوئی ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں ججز بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور ان پر مختلف دباؤ نظر آتا ہے۔ سارے کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں، جج صاحبان کی بھی کچھ مجبوری ہو گی، مگر ہمارے کیسز بہت اچھے طریقے سے لڑے جا رہے ہیں۔ انصاف عوام کے سامنے آ چکا ہے اور جو صورتحال عدالتوں میں مقدمات کی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ علیمہ خان کے مطابق عوام میں اب واضح ہو چکا ہے کہ ان مقدمات کی حقیقت کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مقدمات کی علیمہ خان
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔