کسی بھی نئی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور عسکری جواب ملے گا،فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت اگر کسی “نئے معمول” کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مثر عسکری ردعمل سے دے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔فیلڈ مارشل نے حالیہ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے گئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فوج کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔فورم نے ملک میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، ابھرتے ہوئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کے دشمنوں کے عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

فورم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی، جرائم اور سیاسی سرپرستی کے مابین موجود گٹھ جوڑ، جو ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فورم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگی جنون کو ہوا دینا اس کی پرانی روش ہے، جس کا مقصد اندرونی سیاسی مفادات کا حصول ہے۔ فورم نے واضح کیا کہ بھارتی جنگی بیان بازی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت اگر کسی “نئے معمول کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مثر عسکری ردعمل سے دے گا۔شرکا نے اتفاق کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں جیسے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے نیٹ ورکس کو ہر سطح پر ختم کرنے کے لیے جامع انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان کی حالیہ اعلی سطحی سفارتی سرگرمیوں کو سراہا گیا اور عالمی و علاقائی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فورم نے پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کا خیرمقدم کیا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔اجلاس نے فلسطینی عوام کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔فورم نے دو ریاستی حل کی حمایت دہراتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست، 1967 کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے اصولی مقف پر پاکستان قائم ہے۔ فیلڈ مارشل نے تمام کمانڈرز کو ہدایت دی کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، اختراعات اور تیز ردعمل کے اعلی معیار کو یقینی بنائیں فیلڈ مارشل نے یقین ظاہر کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا حکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا اسرائیل پر اعتبار نہیں، حماس ، مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے ضمانت مانگ لی افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلیوں کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری مقرر کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کا اعادہ کیا کہ بھارت پاک فوج کسی بھی فورم نے کیا کہ کہا کہ عزم کا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان آئی زمبابوین ٹیم کی اسلام آباد میں شاپنگ کے مزے

پاکستان کے دورے پر آئے زمبابوے ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی مال میں شاپنگ کی۔

تفصیلات کےمطابق زمبابوئے کے کھلاڑیوں نے گھومنے پھرنے اور شاپنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔

مختلف دکانوں پر گئے اور یادگار اشیاء بھی خریدیں۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔

کھلاڑیوں نے اسلام آباد کی عوامی مہمان نوازی کو بھی بھرپور سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ضرورت ہیں، فرح عظیم شاہ
  • ڈیجیٹل میڈیا ذرائع ابلاغ  کا تیزترین فورم بن چکا ہے، عطا تارڑ
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • پاکستان آئی زمبابوین ٹیم کی اسلام آباد میں شاپنگ کے مزے
  • بھارتی دہشت گردی کا انکشاف: مکتی باہنی ْآپریشن جیک پاٹٗ کے خونی منصوبے بےنقاب
  • پاکستان کا خوف، بھارتی فوج روس سے ففتھ جنریشن طیارے خریدنے پر مجبور
  • بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم
  • بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلےکیے، وزیر اعظم
  • بھارتی آرمی چیف کے ’دھرم یُدھ‘ والے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، فوج میں مذہبی رنگ شامل ہونے پر تشویش
  • فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ