کراچی، سینٹرل جیل سے رہائی پانے والا شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی میں سینٹرل جیل سے رہا ہونے والی شخص کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا گیا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس سے دو قبائل میں تنازع تھا۔
پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ اور چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوا، مقتول سینٹرل جیل سے باہر نکلا تھا تعاقب کرکے کچھ ہی دور قتل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول امیر بخش کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا، امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے دو قبائل میں تنازع بھی ہوگیا تھا۔
امیر بخش کی آج جیل سے رہائی کا مخالفین کو بھی علم تھا اور گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل میں تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینٹرل جیل جیل سے
پڑھیں:
کراچی: واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوکراچی میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور حسین عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔