‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
کابل(آئی پی ایس )بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے بھارت میں موجود میں افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے پرتپاک استقبال پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی امیر خان متقی اس وقت بھارت کے 6 روزہ دورے پر ہیں، جو طالبان حکومت کے کسی رہنما کا 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔جس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔
اس کے علاوہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر ریاست اترپردیش میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا بھی دورہ کیا۔بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے استقبال پر شدید ردِعمل دیا ہے۔جاوید اختر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت میں استقبال دیکھ کر شرمندگی سے میرا سر جھک گیا ہے۔
جاوید اختر نے کہا کہ ‘میرا سر شرم سے جھک گیا جب میں دیکھتا ہوں کہ طالبان جو دنیا کا سب سے خطرناک دہشت گرد گروہ ہے کے نمائندے کو کس طرح عزت اور اس کا استقبال کیا جا رہا ہے، وہ بھی ان لوگوں کی جانب سے جو ہر طرح کے دہشت گردوں کے خلاف تقریریں کرتے ہیں’۔انہوں نیدارالعلوم دیوبند پر بھی تنقید کرتیہوئے کہاکہ’ شرم آتی ہے کہ دارالعلوم دیوبند نے ان کا استقبال کیا جنہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ میرے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں!!! ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے’۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے وفد کا سی ڈی اے کا دورہ کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ ہمارے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا: چین بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان وزیر خارجہ جاوید اختر استقبال پر بھارت میں جھک گیا
پڑھیں:
جعلی ملک ‘ٹورینزا’ کا پاسپورٹ لے کر خاتون کے امریکا پہنچنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔
یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل گئیں، جن میں متوازی جہانوں اور ٹائم ٹریول اور سرکاری خفیہ سازشوں سے متعلق دعوے شامل تھے۔
تاہم تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک فرضی کہانی ہے۔ ایئرپورٹ حکام، امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن یا کسی مستند خبر رساں ادارے نے اس واقعے کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ مزید یہ کہ کسی بھی مسافر کا ایسا ریکارڈ موجود نہیں، جو اس دعوے کو سچ ثابت کرے۔
یہ بھی پڑھیے: آن لائن ویڈیوز کی مدد سے دانتوں کا علاج کرنے والا جعلی ڈینٹسٹ خاندان پکڑا گیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو غالباً 1954 کی مشہور شہری داستان ‘مین فرام ٹاؤریڈ’ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس میں ایک شخص مبینہ طور پر ایک فرضی ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ جاپان پہنچا تھا۔ اسی طرح 1959 کے ایک حقیقی فراڈیے، جان زیگروس نے بھی جعلی ممالک کے پاسپورٹس بنا کر بینکوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی تھی۔
یہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹورینزا نامی ملک یا اس کے پاسپورٹ کی کہانی محض انٹرنیٹ کی ایک اور تخلیق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ اے آئی ویڈیو فیک ویڈیو