شرم سے سر جھک گیا ہے، جاوید اختر کا بھارت میں طالبان وزیر کے استقبال پر سخت ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
معروف بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے ’استقبال‘ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شرمندگی سے ان کا سر جھک گیا ہے‘۔
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
بھارت میں امیر خان متقی کو ملنے والے استقبالیے پر معروف اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کے بدترین دہشت گرد گروہ طالبان کے نمائندے کو ان ہی لوگوں کی جانب سے عزت و احترام دیا جا رہا ہے جو ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف تقریریں کرتے ہیں۔‘‘
I hang my head in shame when I see the kind of respect and reception has been given to the representative of the world’s worst terrorists group Taliban by those who beat the pulpit against all kind of terrorists .
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) October 13, 2025
جاوید اختر نے بھارتی ریاست اُتر پردیش میں موجود دارالعلوم دیوبند کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دیوبند کو بھی شرم آنی چاہیے، جس نے اس شخص کو مذہبی ہیرو کے طور پر خوش آمدید کہا جو لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی لگانے والوں میں شامل ہے۔‘‘
واضح رہے کہ امیر خان متقی کو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے باوجود سفر کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے حالیہ دورے کے دوران خواتین صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس سے دور رکھنے پر بھی تنازع کھڑا ہوا، جس پر طالبان وزیرِ خارجہ نے وضاحت دی کہ یہ “محض تکنیکی مسئلہ” تھا، کسی کو جان بوجھ کر نہیں روکا گیا تھا۔
How I wish that the sharp witted women journalists like Anjana Om Kashyap , Chitra , Navika and Rubika could attend the first press conference of that woman hater Talibani who was the official guest of our secular country but Alas …
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) October 14, 2025
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید اختر بھارت میں
پڑھیں:
نئی اداکارہ سے موازنہ کرنے پر علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ان افواہوں پر ردِعمل دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ نئی اداکارہ نذیبہ زینب، جو ڈرامہ جما تقسیم میں ’صدرا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی بہن ہیں یا کیونکہ وہ ان سے مشابہت رکھتی ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نذیبہ زینب کو علیزے شاہ کی ہم شکل قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چھوٹی بہن ہیں۔ تاہم اب علیزے نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’میری کوئی بہن نہیں ہے۔ میرے گھر والوں کو معلوم تھا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک علیزے برداشت کر سکتے ہیں، اس لیے میں اکلوتی ہوں۔‘‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے جب نئے اور باصلاحیت فنکاروں کا موازنہ موجودہ مشہور شخصیات سے کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ہر فنکار کی اپنی شناخت اور صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے ان کی انفرادیت کو سراہا جانا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Dump Songs (@songs_videosdump)
علیزے شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا بھی دوسروں سے موازنہ کیا گیا، جو ان کے لیے ناخوشگوار تجربہ تھا اور انہیں بلکل پسند نہیں تھا کوئی انہیں کسی اور اداکارہ سے ملائے۔ ان کا کہنا تھا، ’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں خود پسند ہوں، تو ہاں ہوں کیونکہ میں نے خود کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔‘‘
علیزے شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔