گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم ، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔
عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 0800 بھی مختص کر دیا ہے۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
ایم ڈی عامر طفیل کے مطابق دو لاکھ 45 ہزار صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع تھے، ان تمام افراد کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے کنکشنز کی تنصیب مکمل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح انہی صارفین کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے سے رقم جمع کرائی تھی، تاہم خواہش مند صارفین ارجنٹ فیس جمع کرا کر جلدی کنکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘
عامر طفیل نے بتایا کہ اس سال تین لاکھ نئے کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اگلے سال سے ہر سال چھ لاکھ نئے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
ان کے مطابق ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے تقریباً 30 فیصد مہنگا ہے، اس لیے اب صارفین کو مہنگے سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ گیس براہِ راست گھروں تک پہنچے گی۔
ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے مزید کہا کہ ’ایل این جی مہنگی ضرور ہے، لیکن اگر سوچ سمجھ کر استعمال کی جائے تو یہ صارفین کے لیے معاشی بوجھ نہیں بنتی۔
ان کے مطابق ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی قیمت 3200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا
عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل نے اپنے یو ایف جی (گیس کے ضیاع) کے نقصانات کو کم کرتے ہوئے صرف 5 فیصد تک محدود کر دیا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کو سہولت دینا، شفافیت بڑھانا اور گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے تاکہ توانائی کے وسائل مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے ایل این جی صارفین کو کہا کہ
پڑھیں:
نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستیں 3 لاکھ سے تجاوز، ریکارڈ اضافہ
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔
درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
اریجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جارہی ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے سالانہ پچاس فیصد ارجنٹ کنکشنز کی فراہمی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ارجنٹ فیس فراہم کرنے والوں کو تین ماہ میں کنکشنز فراہم کیے جائینگے۔
ارجنٹ فیس جمع کرانے والے 10 مرلے سے زائد گھر کو کنکشن 48 ہزار میں پڑے گا۔ 10 مرلے والے گھر کیلئے کنکشن 46 ہزار 500 میں پڑے گا۔ دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے 25 ہزار ارجنٹ فیس 20 ہزار سیکیورٹی فیس 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
دس مرلے تک کے گھر کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی 1500 سروس چارجز اور 25 ہزار ارجنٹ فیس ہے۔ 10 مرلے سے زائد والے گھر کے لیے نارمل کنکشن 23 ہزار 500 روپے میں پڑے گا۔ 10 مرلے کے گھر کیلئے نارمل کنکشن عام گیس کی نسبت 1500 ہزار روپے مہنگا ہے۔