سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔

عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن نمبر 0800 بھی مختص کر دیا ہے۔

ایم ڈی عامر طفیل کے مطابق دو لاکھ 45 ہزار صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع تھے، ان تمام افراد کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے کنکشنز کی تنصیب مکمل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلی ترجیح انہی صارفین کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے سے رقم جمع کرائی تھی، تاہم خواہش مند صارفین ارجنٹ فیس جمع کرا کر جلدی کنکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘

عامر طفیل نے بتایا کہ اس سال تین لاکھ نئے کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اگلے سال سے ہر سال چھ لاکھ نئے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے تقریباً 30 فیصد مہنگا ہے، اس لیے اب صارفین کو مہنگے سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ گیس براہِ راست گھروں تک پہنچے گی۔

ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے مزید کہا کہ ’ایل این جی مہنگی ضرور ہے، لیکن اگر سوچ سمجھ کر استعمال کی جائے تو یہ صارفین کے لیے معاشی بوجھ نہیں بنتی۔‘ ان کے مطابق ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی قیمت 3200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل نے اپنے یو ایف جی (گیس کے ضیاع) کے نقصانات کو کم کرتے ہوئے صرف 5 فیصد تک محدود کر دیا ہے، جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد صارفین کو سہولت دینا، شفافیت بڑھانا اور گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے تاکہ توانائی کے وسائل مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعفر ایکسپریس حادثہ پر بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب جعفر ایکسپریس حادثہ پر بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ امریکی کمپنی کا پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ناردرن بائی پاس پر ٹرانسپورٹرز کے دھرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر احتجاج کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر احتجاجاً دھرنا دیا تھاجس کے باعث آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی اور اڑیوں کی لمبی  قطاریں لگ گئی تھیں۔

تاہم احتجاج کے 7 گھنٹے بعد پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرا کر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔  ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ڈرائیورں نے ہفتے کی صبح 8 بجے احتجاجاً منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس  پر دھرنا دیا۔

ٹرانسپورٹرز کے عہدیدادروں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے جمعہ اور ہفتے کی درمیان شب تقریباً دو بجے ہماری گاڑیوں پر فائرنگ اور ڈرائیوروں پر لاٹھیاں برسائیں، فائرنگ سے ایک اور تشدد سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹم اہلکاروں نے 20 سے 25 ہیوی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ حکم ملنے پر کسٹم اہلکاروں نے گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا، صبح آٹھ بجے سے ٹریفک بند ہے ایک گھنٹے بعد سپر ہائی وے بھی بند کریں گے۔

 ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیے بغیر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز نے بتایا کہ وہ اور ڈی ایس پی مظاہرین سے مزاکرات کر رہے ہیں ، مظاہرین کے جائز مطالبات مانے جائنگے اور ناجائز مطالبات کی صورت نہیں مانے جائنگے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیانی جاری مزاکرات دن سوا بارہ بجے کامیاب ہوگئے جس کے بعد ناردرن بائی پاس ٹرانسپورٹرز نے دھرنا ختم کر دیا جبکہ آنے جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔

متعلقہ مضامین

  • ناردرن بائی پاس پر ٹرانسپورٹرز کے دھرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • الیکشن مہم ختم، ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد
  • الیکشن مہم ختم، ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد  
  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
  • کراچی: ضلع جنوبی میں غیرقانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد