وزیراعظم بننا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی: عفت عمر
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا وزیراعظم بننا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے خان صاحب کا دور اقتدار شروع ہوا، الزام تراشی اور انتشاری کا معمول بن گیا ہے۔
اداکارہ و میزبان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرکے ملکی حالات، سیاست سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان صاحب اقتدار میں آئے ہیں، اس دن سے اب تک ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب انہیں سکون ملا ہو۔ ابھی شاید 2 دن سکون کے ملے ہوں لیکن ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب کوئی انتشاری نہ ہوئی ہو، کوئی دھمکی نہ ملی ہو، ان کے خلاف کوئی پروپیگنڈا نہ ہوا ہو۔
عفت عمر نے کہا کہ آپ صبح اُٹھتے ہیں ان لوگوں (بانی پی ٹی آئی کے مخالفین) نے ایک نئی جنگ شروع کی ہوئی ہوتی ہے، یہ لوگ آرام سے بیٹھ ہی نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ انہیں چور کہہ رہے ہیں تو اسے بھی عدالت سے ثابت ہونے میں وقت لگے گا۔
اداکارہ کے مطابق خان صاحب کی سب سے بڑی غلطی تھی کہ وہ وزیراعظم بننے، وہ بہت بڑے ہیرو تھے، وہ سب کے دلوں میں رہتے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علیحدہ صوبہ بقاء کیلئے ضروری، سیاسی نعرہ سمجھنا غلطی ہوگی، آفاق احمد
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ نئے صوبے کے قیام سے پاکستان کا معاشی حب ترقی کریگا جو خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے ضروری ہے، سندھ کی تقسیم کی لکیر ذوالفقار علی بھٹو نے کھینچی تھی ہم تو اسے عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبے کا قیام مہاجروں کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے مرکزی اور ضلعی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اسے سیاسی نعرہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ صوبے کی تقسیم کی بات پر چراغ پا وزیر کو ملک توڑنے کے نعرے سنائی نہیں دیتے، انہیں انکے صوبے میں ملک کے خلاف نعرے لگانے اور ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہونگے، صوبے کی تقسیم اور شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام پیپلز پارٹی کی کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے ضروری ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ نئے صوبے کے قیام سے پاکستان کا معاشی حب ترقی کریگا جو خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی لکیر ذوالفقار علی بھٹو نے کھینچی تھی ہم تو اسے عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنے والے مہینے میں اجرک ڈے کے نام پر علیحدگی پسندوں کا کلہاڑی والے جھنڈوں کے ساتھ کراچی پر یلغار اور ملک دشمن نعروں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، اگر ملک کے خلاف نعروں سے شہریوں میں اشتعال پھیلا تو اس کی ذمہ دار سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی ہوگی۔