بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ آہانا کومرا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہیں بھوج پوری اداکار اور سیاستدان پون سنگھ کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آہانا نے پون سنگھ کے بارے میں کمنٹس کیے تھے۔ آہانا کومرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے نکلوانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔‘‘

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پون سنگھ خود ایک اسکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ہی ان کی اہلیہ نے ان پر بے وفائی اور دیگر خواتین کے ساتھ ناقابل قبول تعلقات کے الزامات عائد کیے ہیں۔
 

یہ خبر بھی پڑھیے: اداکارہ کو اسٹیج پر نامناسب انداز سے چھونے والے بھارتی اداکار پر اہلیہ کے سنگین الزامات

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے ان تمام دھمکیوں کے اسکرین شاٹس شو کے مالکان کو بھیجے ہیں۔ آہانا کے مطابق ’’میں نے پوچھا کہ مجھے دھمکیاں کیوں مل رہی ہیں؟ میں نے تو ایسی کوئی بات نہیں کہی تھی، نہ کسی کو گالی دی اور نہ ہی کچھ اور کہا تھا۔‘‘

پون سنگھ اور آہانا کومرا نے شو کے بعد میں اسٹیج پر ایک دوسرے سے معذرت کرلی تھی، لیکن پون سنگھ کے مداحوں نے اداکارہ کو معاف کرنے سے انکار کردیا۔ وہ سوشل میڈیا پر آہانا کو شو سے نکلوانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور ریپ کی دھمکیاں پون سنگھ کے آہانا کو

پڑھیں:

ٹیم سے جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کے کھلادی تھیں: فضا علی

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلادی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور دلچسپ قصے بھی سنائے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تھا تو پائے پکائے اور اس میں گولیاں ملا کر ٹیم والوں کو کھلا دی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک (کان میں لگانے والا وہ آلہٰ جس سے میزبان کو ہدایت دی جاتی ہے) میں کوئی بات بری لگ گئی تو میرا دماغ خراب ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کھانا اچھا پکاتی ہوں تو سب لوگ ویسی مجھ پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ پائے پکا کر لاؤ، پائے پکانا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ مجھے اتنا غصہ آیا ہوا تھا، بدلا لینا تھا تو پوری رات جاگ کر پائے پکائے اور گھر میں جو ادویات ملیں، نیند کی، درد کی، کھانسی کی وہ سب اور کچھ مزید خرید کر کھانے میں ڈال دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف ٹیم کے لیے تھے لیکن سیٹ پر موجود اور لوگ بھی وہ کھانا کھانے آگئے تھے، بعد میں احساس ہوا کہ یہ کافی خطرناک مذاق تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم بننا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی: عفت عمر
  • بھارتی فلم ساز جنسی ہراسانی، شراب پلا کر نجی ویڈیوز بنانے کے الزامات پر گرفتار
  • 60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے 4 گھنٹے تک تحقیقات، اداکارہ نے کن کن کے نام لیے؟
  • اداکارہ کو اسٹیج پر نامناسب انداز سے چھونے والے بھارتی اداکار پر اہلیہ کے سنگین الزامات
  • بھارتی اداکار پَون سنگھ پر اہلیہ کے سنگین الزامات
  • ٹیم سے جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کے کھلادی تھیں: فضا علی
  • موراں سرکار!
  • شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ہو تو بھارت نہ جاؤں: مومنہ اقبال
  • گھر پر پیش آیا فلمی منظر،جب ہمایوں سعید کو ’دیوانی مداح‘ سے اہلیہ نے بچایا