غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہ ہوئے کہ اسرائیلی افواج نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں، جن میں مزید چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں فائرنگ کی۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 44 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد ہوئیں، جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔
وزارت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 913 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 134 ہو گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں مختلف علاقوں میں رات گئے تک جاری رہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خان یونس میں اسرائیل ڈرون کے حملے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کر دیے، دو سالہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں فوجی کیمپ رئیم کے باہر اور تل ابیب کے “یرغمالی چوک” میں سیکڑوں شہری اسرائیلی جھنڈے لہراتے اور یرغمالیوں کی تصاویر اٹھائے موجود رہے۔

دو سال سے جاری جنگ کے دوران ایران، یمن اور لبنان جیسے ممالک بھی بالواسطہ طور پر اس تنازع میں شامل ہو گئے تھے، جس نے مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی توازن کو بڑی حد تک بدل دیا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل روانگی سے قبل کہا کہ “جنگ ختم ہو چکی ہے” اور اب خطے میں حالات معمول پر آنے کی امید ہے۔ ٹرمپ آج اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کریں گے، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کا یوکرین کو ہزاروں ڈرونز فراہم کرنے کا اعلان
  • جنگبندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی جرائم کے تسلسل پر ایران کا انتباہ
  • میکسیکومیں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ،65افراد لاپتا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ میں استقبال، ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا جائے گا
  • اسرائیل سے رہا قیدی رام اللہ پہنچ گئے، عوام کا والہانہ استقبال، 20 یرغمالی اسرائیل کے حوالے
  • جنگ بندی معاہدہ :حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے
  • حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کر دیے، دو سالہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع
  • غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری