الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد سنایا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، حلقہ بندیوں کا عمل 2 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
کمیشن نے وضاحت کی کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت منعقد کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کو موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق فعال کیا جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد آج تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکسسماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں انتخابات تاحال نہیں ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سکندر سلطان راجا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ا ف پاکستان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم
بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار حلقہ بندیوں کے خلاف باضابطہ اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے،کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق آئینی درخواستیں خارج کردیں۔