کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،میرا چیلنج ہے میں اور مریم نواز اپنی نشستیں چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کراتے ہیں، پتہ چل جائے گا کس نے کام کیا ہے اور کون ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہے.

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی.

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پنجاب حکومت اپنا کام کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں، میں نے ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز اپنی نشستیں چھوڑ دیتے ہیں اور دوبارہ الیکشن کراتے ہیں، پتہ چل جائے گا کس نے کام کیا ہے اور کون ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہے. شرجیل میمن نے کہا کہ پتہ چل جائے گا عارضی شہرت مریم نواز کے ساتھ ہے یا عوام ساتھ ہے، ایک شخص تھا جس نے سندھ کے لئے گری ہوئی باتیں کیں اس کی فوٹیج آئی تھی، عطا تارڑ نے اس شخص کو سرکاری ٹی وی کی نوکری سے نکال دیا پھر اس شخص کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بلایا گیا جہاں اس نے معافی مانگی انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ، نون لیگ نے اس شخص کے حق میں باقاعدہ مہم چلائی، ایک شخص جو قوم کےلئے گندی زبان استعمال کررہا ہے، نون لیگ اس کا ساتھ دے رہی ہے، نون لیگ اس قسم کے شخص کے ساتھ کھڑے ہوکر کیا پیغام دے رہی ہے.

شرجیل میمن نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث برے حالات ہیں، لوگ بہت پریشان ہیں، سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کےلئے نون لیگ پنجاب کارڈ کھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی نے کہیں بھی پنجاب کی بات نہیں کی، ن لیگ نے کارڈ کھیلا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے بات کی تھی پنجاب حکومت سے نہیں ،پی پی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کوئی عزت دار شخص امداد کی بات نہیں کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے تو عالمی سطح پر امداد کی بات کی، کیا مریم نواز اپنی پارٹی کے وزیراعظم خود دار نہیں سمجھتیں.

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری ہسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی اتنا ہی برا ہے تو پورا ملک روزگار کرنے یہاں کیوں آتا ہے، جو صحت کی سہولتیں کراچی میں ہیں پورے ملک میں نہیں، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کےلئے میئر نے ٹینڈر کر دئیے ہیں. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین

  • کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر