’’اسرائیلی سفیروں نے ایک تقریب میں عمران خان پر سرمایہ کاری کا اعتراف کیا‘‘ اعزاز سید کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیاہے کہ ایک تقریب میں اسرائیلی سفارتکاروں نے کہا کہ اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی لیکن انہوں نے امید کے مطابق پرفارم نہیں کیا ۔
ڈیجیٹیل چینل ’ٹی وی ٹوڈے‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میں ایک ملک میں تھا جہاں ایک تقریب میں اسرائیل کے سفیر بھی آئے ہوئے تھے، یہ ایک نجی محفل تھی، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں کون کون بیٹھا ہواہے ،تو انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی ہے لیکن عمران خان سے جو امیدیں تھیں انہوں نے اس کے مطابق پرفارم نہیں کیا، عمران خان اسرائیل کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیتے ہوئے نظر آئیں گے، عمران خان کے پرانے سسرال کے بھی اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ۔
26نومبر احتجاج کیس ؛علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج ،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
????????انتہائی خطرناک انکشاف ????????
اعزاز سید کا کہنا وہ کسی تقریب میں تھے جہاں اسرائیلی سفیر نے کہا ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی ہے ساتھ بیٹھے صحافی نے کہا آپ اسے رپورٹ تو کرتے تو اعزازی سید بولا یہ ایک کلوز میٹنگ تھی
سوال یہ پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات نہی یہ صحافی کہاں… pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد
سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ وفد پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس دوران اعلیٰ سرکاری حکام، ایوان ہائے صنعت و تجارت اور نمایاں کاروباری گروپس سے مشاورت کی جائےگی تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
دورے کے دوران ہونے والی گفتگو میں تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ ترجیحی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی رواں برس دورہ پاکستان متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودیہ تعلقات دوطرفہ تجارت سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد وی نیوز