ہوشیار، دھواں چھوڑتی گاڑیاں کیخلاف گھیرا مزید تنگ،سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
گزشتہ دو روز میں متعدد گاڑیاں بند کی گئیں، پانچ نئے مقدمات درج ہوئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جو دھواں چھوڑ رہی ہوں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ بار بار وارننگز اور اپیلوں کے باوجود بعض ڈرائیورز لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق سموگ سیزن کے پیش نظر کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ماحول میسر آ سکے۔
پاکستان کا سرکاری قرضہ 765 ارب روپے کم ہوگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔