بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 3 بار حلقوں کی حدبندی کرچکے ہیں، سیکرٹری قانون کو کئی مرتبہ کہا لیکن ان کا جواب ہےکہ نیا قانون بنا رہے ہیں۔
عدالت نے باور کرایا کہ کیا وفاق کو کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ باقی صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں، پنجاب میں کیوں نہیں ہوتے؟وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے تیار ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت آئین کے تحت پابند ہےکہ وہ بلدیاتی انتخابات کرائے مگر صوبائی حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی الیکشن نہیں کرارہی۔ درخواست پر آئندہ سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: درخواست پر
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔