بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ،شہری اسامہ ریاض نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی،،رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر بھی لگا دیا ،درخواست میں جج ناصر جاوید کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست کے فیصلہ ہونے تک ناصر جاوید رانا کو کام سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے 19 اکتوبر 2004 ء کے احکامات کی روشنی میں ناصرجاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے،درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ ہوجانے پر14 دسمبر2022 کے بعد کی حاصل کی گئی مراعات اور واجبات کی واپسی کا حکم دیاجائے،ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی پنشن یا دیگر فوائد کا حق دار نہ قرار دیاجائے، ناصر جاوید رانا اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات ہیں-
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ناصر جاوید جاوید رانا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔