پشاور:

فرنٹیئر کورخیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاورمیں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

قلعہ بالا حصار میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ اور معزز قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جرگے میں ضلع خیبر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرگے میں قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی، مقامی نمائندوں نے عوامی مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ جرگے میں قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ خیبر جرگہ قومی یکجہتی اور علاقائی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی سنجیدہ کاوشوں کا مظہر ہے، قبائلی عمائدین نے امن کے قیام میں فورسز کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جرگے میں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری