2025-10-07@08:27:33 GMT
تلاش کی گنتی: 295

«امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے»:

    ملتان میں امریکہ مخالف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سازشی منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک دیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو آئی ملتان کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا، مساجد، مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤسوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اور پہلی سب  لوگ کسی خاص معاہدے پر متفق ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اور سب کسی خاص معاہدے کے لیے متفق ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ کام ضرور مکمل کریں گے۔ دوسری طرف امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے نکات کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی اور 48 گھنٹے میں یرغمالیوں کی رہائی کی...
    فوٹو: جیو نیوز/ اسکرین گریب وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِاعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وزیراعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ صدر ٹرمپ ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.  اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وہ  کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ مزید :
    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ترک صدر طیب اردوان نے ملاقات کی ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر نے دوبدو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اردوان دنیا بھر میں ایک قابلِ احترام شخصیت کا درجہ رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے ترکیہ کی ایک طاقتور فوج بنائی ہے اور امریکی ساختہ آلات کا وسیع استعمال کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ترکیہ اب روس سے تیل خریدنا بند کردے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ترکیہ ایف-35 اور ایف-16 طیارے خریدنا چاہتا ہے، اس پر بات کریں گے۔ مذاکرات اچھے رہے تو...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی۔ امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی، وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان پر تنقیدکی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک بہت برا میئر ہے، وہ شہر مکمل طور پر بدل گیا ہے، اب وہ شرعی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ ایک مختلف ملک میں ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کے ترجمان امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خوفناک اور متعصب بیانات کو کوئی...
    امریکی صدر نے کئی ملکوں کی جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ رکوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شرریف نے کہا کہ امریکی صدر نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اہم باتیں کی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے لیے کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت۔ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پر منتخب اسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے اس اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شر یک ہونگے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والا یہ اجلاس قطر اور امریکہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے . اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردون، انڈونیشیا اور پاکستان کو مدعو کیا گیا ہے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ملاقات کے لیے جو دعوت نامہ بھجوایا ہے اس کے تحت یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے ہو گی.(جاری ہے) وائٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی۔  یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے۔ یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تنازع کے بعد فون نمبر...
    طالبان کے وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ذاکر جلال نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کا بگرام ایئر بیس واپس لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ رائٹرز کے مطابق طالبان عہدیدار نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کا امکان دوحا معاہدے میں مکمل طور پر رد کر دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بگرام بیس اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ چین کے ایٹمی تنصیبات کے قریب واقع ہے۔ تاہم طالبان اور چین دونوں اس دعوے کو مسترد کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، ٹرمپ کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کے خلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر جھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگا تے ہوئے مذکورہ اخبار کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز امریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز مجھ سمیت میرے خاندان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے، ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ دوسری جانب مذکورہ اخبارکی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹر مپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالرکے ہرجانے کا دعویٰ واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کے خلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر جھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگا تے ہوئے مذکورہ اخبار کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز امریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز مجھ سمیت میرے خاندان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے، ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے...
    واشنگٹن: امریکی شہریوں نے اعتراف کر لیا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ بوڑھے ہو چکے اور وہ اب صدارت کے اہل نہیں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر کے حوالے سے امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی۔ 88 فیصد ڈیموکریٹس، 68 فیصد آزاد اکثریت اور 39 فیصد ریپبلکن نے امریکی صدر کو نااہل قرار دے دیا جبکہ ریپبلکن کے 59 فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیت پر حمایت کی۔ 79 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عمر نے سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس عمر میں صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔ اسوقت ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا موازنہ ایک دوسرے کی عمر سے...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا، امریکا میں اتوار تک پرچم سرنگوں رہے گا، چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی، چارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، چارلی کرک کو ٹرانس جینڈرز سے متعلق تقریر کے دوران گولی ماری گئی، کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ کرک یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف تھے، وہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی...
    امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے متعدد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا، تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے 7-4 کے فیصلے نے ماتحت عدالت کے اس مؤقف کی توثیق کی کہ ٹرمپ نے ہنگامی اقتصادی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپیل دائر کرنے تک یہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رہیں گے۔ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے زیلنسکی اور پوٹین کے درمیان ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے ہیں یہ ایک اور سہ فریقی ملاقات ہوگی جس میں ٹرمپ روسی اور یوکرینی صدور کے ساتھ ملاقات کریں گے. یورپی راہنماﺅں کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں مذکرات کے بعد ”ٹروتھ سوشل “پر پیغام میں صدرٹرمپ نے کہا کہ اس طرح کے دو طرفہ معاہدے کے بعد ملاقات کے مقام کا تعین کیا جائے گا‘ ایک سہ فریقی اجلاس ہوگا جہاں امریکی صدر ان کے ساتھ شامل ہوں گے دوسری جانب روسی صدر کے ایک مشیر نے بعد میں بتایا کہ ٹرمپ اور پوٹین کے درمیان فون پر 40 منٹ تک بات چیت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ایک اہم ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں صدور کی ملاقات تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق ملاقات میں یوکرین میں جاری جنگ اور ممکنہ جنگ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ جنگ بندی کے خواہاں ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید پیش رفت کے لیے ایک اور ملاقات کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ بات چیت کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازع کا خاتمہ ایک تاریخی کامیابی ہے، یہ امن معاہدہ ان کی ثالثی سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ تو ’ِبہاری‘ نکلے، بھارت میں برتھ سرٹیفکیٹ جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آرمینیا اور آذربائیجان 35 سال سے زائد عرصے سے لڑ رہے تھے، متعدد عالمی شخصیات نے اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، تاہم بالآخر ہم نے امن معاہدہ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر ان کی سب سے بڑی خواہش دنیا میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ پیر کے روز...
    امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے، پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں۔اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے نے کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا۔ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلاسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونا بہت ضروری ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن کو یقینی بنائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اب جبکہ ایران کی بنائی گئی ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل تباہی ہو چکی ہے میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہوں. ’ابراہیم معاہدہ‘ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت کے دوران طے پایا تھا، جس...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام اور  معاہدات ابراہیمی  (Abraham Accords) سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا۔امریکی صدر  نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر  جاری پیغام میں کہا اب ایران کی جوہری صلاحیت  مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ ان کے لیے بہت اہم ہے کہ  تمام مشرق وسطیٰ کے ممالک  معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ معاہدات ابراہیمی میں  مشرق وسطیٰ کے ممالک کے شامل ہونےکے بعد خطے میں امن یقینی ہوجائےگا۔یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی  اسرائیل اور  عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو  معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) صدر ولادیمیر پوٹن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آئندہ چند دنوں میں ہو گی، کریملن کی تصدیق صدر ولادیمیر پوٹن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آئندہ چند دنوں میں ہو گی، کریملن کی تصدیق کریملن نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کی ملاقات طے پا گئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ روسی حکام نے آج سات اگست بروز جمعرات کہا ہے کہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان دوطرفہ سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے کے اوائل میں ممکن ہے، جو ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد...
    ڈونلڈ ٹرمپ آرمینیا و آذربائیجان کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاوس بلالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماوں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔ آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔ حکومت کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوگی۔آرمینیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام...
    سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ لوگ بھوک اور قحط کا شکار نہ ہوں۔ نیوجرسی میں اپنے گولف ریزورٹ سے واشنگٹن واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا:’ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ان کو خوراک فراہم کرے۔ ہم کافی بڑی امدادی رقم دے رہے ہیں، تاکہ خوراک خریدی جا سکے اور لوگوں کو کھلایا جا سکے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ بھوکے مریں یا فاقہ کشی کریں۔‘ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جمعہ کو غزہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی حمایت یافتہ Gaza Humanitarian Foundation (GHF)...
    کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے بقول صدر ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین حالیہ سرحدی کشیدگی کو ختم کرانے میں براہِ راست کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ اس اعزاز کے حق دار ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم چنتھول نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد اس سے قبل دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسی شخصیت ہیں جو ان کے قید والد کے کیس میں فرق ڈال سکتے ہیں۔برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے ساتھ دوران انٹرویو جب عمران خان کے بیٹے قاسم خان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا ٹرمپ کیلئے کوئی پیغام ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر کوئی فرق ڈال سکتا ہے، تو وہ (ٹرمپ) ہیں۔قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ والے رچرڈ گرینل سے بھی...
    پاکستان اور اسرائیل کے بعد کمبوڈیا نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈا کی نائب وزیرِاعظم سن چنتھول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہوئی، حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کا جنون ٹرمپ کو تاریخ نظر انداز کرنے پر مجبور کر رہا ہے‘ فنوم پن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سن چنتھول نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کا خاتمہ ٹرمپ کی...
    اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی والدہ کے آبائی ملک کے نجی دورے پر (کل) جمعہ کو سکاٹ لینڈ پہنچیں گے ۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نجی دورہ سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع جزیرہ لیوس پر ہوگا، جہاں ان کی والدہ کی پیدائش ہوئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ میری این میک لیوڈ 1912 میں لیوس میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا بچپن لیوس میں گزارا، انہوں نے 18 برس کی عمر میں امریکا ہجرت کی جہاں ان کی شادی فریڈ ٹرمپ سے ہوئی ۔ٹرمپ نے 2023 میں لیوس آمد پر کہا تھا کہ یہاں آنا گھر واپس آنے جیسا ہے، یہی میری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں لائبیریا کے صدر کے انگریزی بولنے کی تعریف کی جس پر لائبیریا کے عوام حیرت اور ناراضی کا اظہار کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لائبیرین صدر جوزف بوآکائی سے ملاقات کے دوران ان کی انگریزی کو خوبصورت قرار دے کر تعریف کی تھی۔ ٹرمپ نے ان سے مزید یہ بھی پوچھا کہ آپ نے کہاں سے اتنی خوبصورت انگریزی سیکھی اور کہاں سے تعلیم حاصل کی؟ کیا یہ سب لیبیریا میں ہوا؟ یہ بھی پڑھیے: طالب علم محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تاہم امریکی صدر کو ئی علم نہیں تھا کہ انگریزی ایک...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو سراہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اس دوران امریکی صدر لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی مہارت پر حیران کن ردعمل کا اظہار کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ہوا کچھ یوں کے اس ملاقات میں کچھ رہنما مختلف زبانوں میں اظہار خیال کر رہے تھے تاہم لائبیریا کے صدر نے نے روانی سے انگریزی میں بات کی جس پر صدر ٹرمپ بھی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں اہم ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل اپنے سابق صدر جیر بولسونارو کے ساتھ خوفناک سلوک کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پرلکھا کہ برازیل میں الیکشن قریب ہیں یہ ایک سیاسی مخالف پرحملے سے زیادہ کچھ نہیں ہے،ساری دنیا کے ساتھ میں بھی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہوں،سابق برازیلین صدرنے کچھ غلط نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ برازیل کے عظیم لوگ اپنے سابق صدر کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے،اگرٹرائل ہونا ہے تو وہ صرف ووٹ کے ذریعے ہونا چاہے،جسے الیکشن کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جیر بولسونارو 2019 سے2023 تک...
    امریکی فوج نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیڈمنسٹر، نیو جرسی میں واقع گالف کلب کے اوپر عارضی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک طیارے کو روک گیا۔ فضائی حدود کی اس خلاف ورزی کے وقت امریکی صدر بیڈمنسٹر میں موجود تھے، اس موقع پر طیارے کو سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی فضائیہ کے ایف-16 نے کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران، اسرائیل کشیدگی: قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے جنگ بندی تک کیا کچھ ہوا؟ حکام نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:39 بجے پیش آیا، ہفتے کے روز یہ علاقے میں فضائی حدود کی 5ویں بار خلاف ورزی تھی۔ فوجی حکام کے مطابق...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کےشریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے، آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے۔   کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق   محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن...
    پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز آئیوا: (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو...
    آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے، امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے بغیر رُکے سفر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔ آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )امریکی سینیٹ میںطویل بحث کے بعد ریپبلکن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق میگا بل کو منظور کر لیا ہے 24 گھنٹے سے زیادہ کی بحث کے بعد ”دی ون بگ بیوٹیفل بل ایکٹ“ متعددترامیم کے بعدنائب صدر جے ڈی وینس کے ووٹ کے ساتھ منظور کر لیا گیا. طویل اجلاس کے دوران تین ریپبلکن اراکین سینیٹ نے بل کے خلاف ووٹ دیا ہے جس سے بل کے حق اور مخالفت میں50/50ووٹ سامنے آئے جس کے بعد سینیٹ کے سربراہ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اس طرح یہ بل ایک ووٹ سے منظور ہوگیا ہے.(جاری ہے) سینیٹ سے منظوری کے بعد یہ...
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے تحت ایسے جرم کی سماعت ممکن نہیں جو ملک کی حدود سے باہر پیش آیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں بمباری کی گئی، جس سے خطے میں بدامنی پھیلی اور لاکھوں پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔...
    اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جاپان کیساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے۔ اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک سے تجارتی معاہدوں کے لیے 9...
    ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل امریکی سینیٹ سے نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ کے باعث بمشکل منظور ہوسکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ریپبلکن جماعت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ٹیکس اور اخراجاتی بل پر برابر برابر پچاس پچاس ووٹ پڑے۔ اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ نے اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیف دلایا اور اس طرح طویل تعطل کے بعد یہ بل معمولی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ 940 صفحات پر مشتمل بل کو "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کا نام دیا گیا تھا جو ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے اہم ترین ایجنڈوں میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ یہ بل ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے بھی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )ایرانی ہیکرزگروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں سال 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اس گروپ نے کچھ ای میلز میڈیا کو جاری کیئے تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ”رابرٹ“ کے نام سے جانے والے ان ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس وائٹ ہاﺅس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کی وکیل لنڈسے ہیلیگن، مشیر راجر اسٹون، اور سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی ای میلز پر مشتمل تقریباً 100 گیگا بائٹس کا ڈیٹا موجود ہے.(جاری ہے) رابرٹ نے اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کے امکان کا ذکر کیا تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہوگا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر امن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹادیں گے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، ایران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوز وں سے 30 راکٹ فائر کئے گئے جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے، ٹیرف کا مقابلہ ٹیرف سے ہی کریں گے، امریکی حکومت...
    عالمی قوانین و جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اورایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے درخواست سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن عدالت منتقل کردی، ایڈیشنل سیشن عدالت نے درخواست پر اختیارات اور حدود سے متعلق دلائل طلب کرلیے ہیں، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ درخواست وکیل جمشید علی خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او ڈاکس کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اپنے ایک بیان میں صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کریمنلز کے ہاتھوں میں ہے اور اس بات کا وقت آن پہنچا ہے کہ ہمارا ملک سمجھدار لوگوں کے ہاتھوں میں دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ کے مطابق، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے عدالتی ٹرائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نیتن یاہو کی حمایت کی۔ جس پر اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک مستقل ریاست ہے اور اس کے عدالتی نظام میں کسی کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ یائیر لیپڈ نے نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کریمنلز کے...
    امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے. امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ (پیدائش کی بنیاد پر شہریت) ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کےحق میں فیصلہ دیا ہے،جسے صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی فتح قرار دیا ہے، اس فیصلے کے بعد بعض امریکی ریاستوں میں یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا، جبکہ دیگر ریاستوں میں اسے مقامی سطح پر قانونی ضوابط کے مطابق لاگو کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔
    نیٹو چیف مارک رُٹے نے صحافیوں سے گفتگو میں روانی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہہ گئے تھے لیکن اب اس کی دلچسپ توجیہہ پیش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں پُل باندھتے ہوئے نیٹو چیف نے انھیں عالمی مسیحا کا درجہ دیدیا تھا۔ نیٹو چیف نے صدر ٹرمپ کی یہ تعریفیں ایران جنگ کے تناظر میں کی تھیں جب امریکی فضائیہ نے تہران کے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔   ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے بارے میں کرخت لہجہ اختیار کرنے پر نیٹو چیف نے کہا تھا کہ کبھی کبھی ڈیڈی کو سخت زبان بھی استعمال کرنا پڑ جاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے لفظ ’ڈیڈی‘ استعمال...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کی طرف سے دفاعی بجٹ میں اضافے کو فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سے قبل امریکا زیادہ حصہ برداشت کررہا تھا، اب یورپ نے اپنے دفاع کی ذمہ داری خود اٹھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے فوجی سازوسامان میں اضافہ کرنا چاہیے، امید ہے کہ یہ سازوسامان امریکا میں بنائے جائیں گے کیوں کہ ہمارے پاس بہترین فوجی سازوسامان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری تنصیبات کو شدید نقصان  پہنچا، ایران نے سرکاری طور پر اعتراف کرلیا نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے جاری نیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو ہم نے تباہ کردیا ہے، انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دو دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نامزدگی ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے نوبیل کمیٹی ناروے کو خط لکھا ہے۔ بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل و ایران کے درمیان مسلح تنازعے کو ختم کرنے میں صدر ٹرمپ کا غیر معمولی اور تاریخی کردار قابلِ ستائش ہے، اس لیے انہیں نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کردی یاد...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے قطر سے مدد کی درخواست کی۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا ۔
    قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے قطر سے مدد کی درخواست کی۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں قطر نے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس معاہدے کو طے کروانے میں براہ راست مداخلت کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرنے والے بعض نامعلوم حکام کے مطابق قطر نے اس وقت ثالثی کا کردار ادا کیا جب امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز ایران تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔  ان حکام کے مطابق قطری وزیر اعظم نے ایرانی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جو اُس وقت خاص طور پر...
    ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام ہرگز نہیں ملنا چاہیے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سوال کیا گیا کہ ان کی جماعت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے، اس پر ان کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا، نامزد کر دیا ہے، ٹھیک ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ کون سا ہمارے کہنے سے انہیں نوبل انعام مل جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟ عظمیٰ بخاری نے طنزاً کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداح نہیں،...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کے ایران میں ”رجیم چینج“ آپریشن میں بھی واشنگٹن کی شمولیت کا عندیہ دیا ہے ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ ”حکومت کی تبدیلی“ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہ ہو؟ ایران کو دوبارہ عظیم بناﺅ“امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی تہران میں اسرائیلی ”رجیم چینج“پالیسی کی کھل کر حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات بحال کرنے اور جنگ میں شدت...
    ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس رابطے کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ Post Views: 5
    امریکی ایوانِ نمائندگان کی معروف ترقی پسند رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (ڈیموکریٹ، نیویارک) نے ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے (Impeachment) کی تجویز پیش کی، جس کی وجہ ایران پر بغیر کانگریس کی منظوری کے حملہ کرنا ہے۔ ????NEW: Rep. Alexandria Ocasio-Cortez calls for impeaching Trump after bombing Iran: “The President’s disastrous decision to bomb Iran without authorization is a grave violation of the Constitution and Congressional War Powers.” RETWEET if you stand with @AOC against Trump! pic.twitter.com/U1jUdBwVwh — Protect Kamala Harris ✊ (@DisavowTrump20) June 22, 2025 اوکاسیو کورٹیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’صدر کا ایران پر بمباری کا فیصلہ تباہ کن ہے جو آئین اور کانگریس کے جنگی...
    غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ ’امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبل انعام جیتنا اہم نہیں، ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انھیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی‘۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ صدر ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار...
    حکومت پاکستان حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مثالی سفارتی کردار اور قیادت کے اعتراف کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی اور جس کے نتییجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کردیا۔ امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے کہ انھوں نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے، مگر حتمی حکم کو روک کر رکھا ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں؟ برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین سے کہا کہ وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایران...
    فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کی ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کابینہ سے اہم اور تاریخی ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ان کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکہ تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے، یہ ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ میں نے رکوائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے اور وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دنوں جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو میں نے ختم کروایا اور تجارت پر آمادہ کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے بھی معترف رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر...
    بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال، ایران سے متعلق امور اور روس یوکرین تنازع پر تفصیلی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً 50 منٹ جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیں: روس کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق یہ رابطہ خوشگوار ماحول میں ہوا، بات چیت کو ’مفید اور بامقصد‘ قرار دیا گیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی...
    دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کے ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے سے دنیا میں نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور ممالک خلا کو بھی جنگی میدان بنا سکتے ہیں۔ گزشتہ مہینے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا اور بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا نام ’گولڈن ڈوم‘  رکھا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد امریکا کو دشمن ممالک کے میزائل حملوں سے بچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین کا امریکی منصوبے ’گولڈن ڈوم‘ پر تحفظات کا اظہار، عالمی استحکام کے لیے خطرہ قرار یہ نظام زمین، سمندر، خلا اور سیٹلائٹس کے ذریعے کام کرے گا تاکہ کسی بھی میزائل کو امریکا کی حدود میں پہنچنے سے پہلے تباہ کیا جاسکے۔ امریکا کے اس منصوبے...
    لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لاس اینجلس میں کیلیفورنیا نیشنل گارڈ ( فوج) بھیجنے کے فیصلہ کوغیر قانونی قرار دے دیا ،ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کے اس فیصلے کو صدارتی اختیارات میں غیر معمولی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج چارلس بریئر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ ریزرو فورس کا کنٹرول کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کو واپس کریں، محکمہ انصاف نے اس حکم کو صدر کے کمانڈر اِن چیف ہونے کے اختیار پر حملہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی اپیل دائر کی، تاہم جج چارلس بریئر نے اپنے حکم...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیںں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیںں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے پر اب بس میرے اور چینی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت میگنیٹس اور دیگر نایاب معدنیات چین کی جانب سے پیشگی فراہم کی جائیں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اس کے بدلے میں امریکا وہ سب کچھ فراہم کرے گا جس پر چین کے ساتھ اتفاق ہوا ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114664632971715644 امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت چینی طلبا ہمارے کالجوں اور جامعات میں تعلیم حاصل کرپائیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین میں امریکی مصنوعات پر 55...
    نیویارک (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے صدر سے جھگڑے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا صدر ٹرمپ سے متعلق پچھلے ہفتے کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے،میری پوسٹس حد سے تجاوز کر گئی تھیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی امریکی صدر نے تصدیق کی تھی کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے، اس کے علاوہ اپنے ہی بیان پر کہا کہ بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے، ایلون مسک کےساتھ اچھا تعلق تھا۔ I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week. They went...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان گفتگو پیر کے روز فون پر ہوئی۔ Post Views: 2
    ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکانات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ فی الحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان گفتگو پیر...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر بڑے لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے امریکی میرین کور کے 700 اہلکاروں اور مزیدنیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف کیلی فورنیا کے گورنر نے شدید ردعمل ظاہر کیا .(جاری ہے) امریکی جریدے ”یوایس ٹوڈے“ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر نے امریکی صدر کے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے قبل ازیں صدرٹرمپ نے دو ہزار نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا جن میں سے 300 کے قریب اہلکار اتوار سے وفاقی عمارات اور عملے کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض...
      واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے تھے، میں نےدونوں کوکہاکہ اگر ایک دوسرے پر بم گرائے تو تجارت نہیں کریں گے، تجارت پربات کرنے پر دونوں ممالک نے جنگ روک دی۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار بائیڈن ہے، یوکرین نے پیوٹن کو بمباری کی وجہ دی ، مجھےلگتاہےروس ڈیل نہیں کررہا۔ 2020 میں ہماری حکومت بنتی تو حماس اسرائیل تنازع نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایلون مسک سےبات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد طے پانی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پیشرفت کی امید ہے۔ اوول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ جلد طے پانے کے امکانات روشن ہیں اور مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی: حماس اور امریکا معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ بہت جلد ہو جائےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت اور ٹیرف کے معاملات پر بات چیت کی...
    اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کیساتھ تجارت نہیں کرسکتے، جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کسی سے بھی بہتر لڑ سکتا ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے، جو...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت کے تین ججوں پر مشتمل بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو اپریل کو”’لبریشن ڈے“ پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے اپنے اختیار سے تجاوز کیا عدالت نے ان ٹیرف کو بھی کالعدم قرار دے دیا جو ٹرمپ نے میکسیکن، کینیڈین اور چینی درآمدات پر منشیات اور فینٹانائل کی سمگلنگ کے خلاف اقدام کے طور پر ان ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) خصوصی عدالت کے ججوں نے کہا کہ یہ ٹیرف ختم کیے جا رہے ہیں اور حکومت کو مستقل طور پر ان پر عمل درآمدسے روکا جاتا ہے عدالت نے مدعیان کو عارضی حکم امتناع کے بجائے سمری ججمنٹ دے...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے، ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے پر کام کر رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سائنسی دریافت کو مضبوط بنانے، سائنس پرعوام کا اعتماد بحال کرنے، اور جدید جوہری ٹیکنالوجیز کو تیز کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کے طور پر آج متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کررہے ہیں وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ایٹمی توانائی کی بحالی کا آغاز کرے گا اور کئی دہائیوں کے جمود اور سست روی کے بعد جوہری توانائی کے اختراعی پروگرام کو ترقی دی جائے گی.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے ایگزیکٹو آرڈرزمیں ڈیپارٹمنٹ آف انرجی(´ی او ای) کو ری ایکٹر کے ڈیزائن کی جانچ کی اجازت ،...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی فون کے بعد اگرسام سنگ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تیاری امریکا میں نہ کی تو اس پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سام سنگ کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صارفین کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کوامریکی معیشت میں حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس اسٹیل امریکا ہی میں کام کرے گا، جس سے 70 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معیشت کو تقریباً 14 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت صنعتی خودکفالت ہماری ترجیح ہے اور بیرونی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی...
    شامی جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز دمشق: شام میں پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام والدین نے امریکی صدر کے نام پر ٹرمپ رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد شام کے صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھا ہے۔ نومولد کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت لمبے عرصے تک تکلیفیں برداشت کی ہیں، اب امریکی صدر کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی شاید اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں چیزیں بدل...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز  جنوبی افریقہ کے صدر  سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین تنازع سمیت اہم امور ہر اتفاق ہوا ہے۔   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پوٹن کے ساتھ گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے ویٹی کن میں فوری مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی شرائط فریقین (روس اور یوکرین) خود طے کریں گے۔ پوپ کے نمائندہ ویٹیکن نے روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قصر الوطن، ابوظبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، اور ان کے اعزاز میں ایک رسمی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ قصر الوطن پہنچنے پر صدر ٹرمپ کے قافلے کا استقبال گھڑ سوار اعزازی گارڈ اور اونٹوں پر سوار روایتی جلوس سے کیا گیا، جبکہ اماراتی لوک فنکاروں نے خصوصی پرفارمنس پیش کر کے مہمان صدر کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں خلائی کیمپوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں طلبہ، خلاباز اور خلائی مشن کے انجینئرز بھی شریک تھے، جو یو اے ای کی ترقی کے سفر میں مختلف طبقات...
    بھارت کے جنگی جنون کو سفارتی محاذ پر منہ توڑ شکست، بھارت اپنی ہزیمت چھپانے میں مکمل ناکام۔ صدر ٹرمپ نے مسلسل تیسری بار خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا۔ فاکس نیوز انٹرویو میں ٹرمپ نے کھل کر پاکستان کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور انڈیا کی جنگ بندی سفارتی محاذ پر میری سب سے اہم کامیابی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دے کر عالمی قیادت کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکی تھی، ہم نے ممکنہ ایٹمی تصادم کو روک کر خطے میں امن قائم رکھا،...
    ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔ غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ Post Views: 4
    ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدے طے پائے تو وہیں دلچسپ پیرائے میں ہونے والی ایک گفتگو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب اور قطر کے بعد آخری پڑاؤ متحدہ عرب امارات میں تھا۔ ابوظہبی کے دورے کے دوران امریکی صدر کو ملنے والے ایک انوکھے اور نایاب تحفے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دلچسپ ردعمل سے تقریب زعفران زار بن گئی۔ امریکی صدر کو  اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے خوبصورتی سے پیک کی گئی چھوٹی شیشی تحفے میں پیش کی جس میں خام تیل کا قیمتی قطرہ تھا۔ “The highest quality oil there...
    دوپہر میں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوپہر میں ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرقِ وسطیٰ کے آخری دن ابوظبی کی گرینڈ کینال پر واقع ہوٹل میں قیام کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شاہی محل قصر الوطن پہنچیں گے۔ اپنے قیام کے دوران امارات میں مقیم امریکی کاروباری افراد سے ملیں گے۔ دوپہر میں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا...
    ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹیجک تعلقات کی ایک اہم علامت سمجھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال صدارتی ہوائی اڈے پر شیخ محمد بن زاید النہیان، صدر متحدہ عرب امارات نے خود کیا۔ ان کے ہمراہ کئی اہم اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات موجود تھیں، جن میں شامل تھے: شیخ طحنون بن زاید النہیان، نائب حکمران ابوظبی اور مشیر قومی سلامتی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ۔ شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، مشیر صدر متحدہ عرب امارات۔ ڈاکٹر احمد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا ہے کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین سے باہر مینوفیکچرنگ پھیلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ امریکا میں پیداواری سرگرمیاں بڑھائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان قطر میں سرکاری دورے کے دوران ٹم کُک سے ملاقات کے بعد دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان ٹم کُک سے سخت گفتگو ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے کہا کہ ایپل بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں مزید کچھ بنائیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ...