اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
کراچی:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 271.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452 سیبوں کے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب صحرائی علاقے سے 225 کلوگرام افیون برآمد کی گئی جبکہ جیونی، گوادر میں جھاڑیوں سے 11.
ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔