Express News:
2025-10-04@16:50:03 GMT

کراچی، سہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق واقعہ گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں پیش آیا۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسکو ایدھی ایمبولینس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد محمد سرفراز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی
  • فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • حادثات وواقعات میں 5افراد جاں بحق‘11زخمی